انوپ چندر پانڈے نئے چیف سیکریٹری ہونگے

سہارنپور( احمدرضا) اتر پردیش سرکار نے موجودہ چیف سیکریٹری راجیو کمار کے بعد نئے چیف سیکریٹری کے نام کو کیبینیٹ کے سامنے منظوری دیدی ہے ، موجودہ چیف سیکریٹری 30 جون کورٹرائر ڈ ہو رہے ہیں ، انکے مقام پر اتر پردیش سرکار نے 1983 بیچ کے سینئر آئی ، اے، ایس افسر انوپ چندر پانڈے کو ریاست کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جو 30 جون کو اپنا کام کاج سنبھالینگے !
اتر پردیش سرکار کے ترجمان نے بتایا کہ انوپ چندر پانڈے ریاست کے سب سے سینئر افسر ہیں اور دو درجن سے زائد اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ اور کمشنر کے عہدہ پر فائز رہکر عمدہ صلاحیتوں کا لو ہا منوا چکے ہیں آپ جن اضلاع میں تعینات رہے ان اضلاع میں نظم و نسق کی حالت بدستور قابل تعریف رہی اور آج بھی ان اضلاع کے لوگ اپنے سینئر افسر انوپ چندر پانڈے کو اعلیٰ صلاحیتوں اور انتظامی خوبیوں کے سبب یاد کرتے ہیں، عام چرچہ ہے کہ مسٹر پانڈے کے چارج لینے کے بعد ریاست میں انتظامیائی امور میں کافی تبدیلی آئیگی !