نبی اکرم ﷺ کی سننتوں کو زندہ رکھنیوالے قابل تعظیم! پچھلے بیس سالوں سے صوفی چاند خاں لاکھوں عقیدت مندوں کے بیچ نبی اکرم ﷺ پر درود وسلام بھیج نیکا اعلیٰ مرتبہ کام انجام دینے میں مصروف, علاؤالدین صابر کلیریؒ سے لیکر بابائے ہند خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیر شریف کیساتھ ساتھ پورے ملک کے اولیاء کرام کے دربار تک درود پاک کے وسیلہ سے رسائی رکھتے ہیں
سہارنپور (احمد رضا ) نبی ﷺ پر عمل پیراں قوم کبھی نا امیدی کا شکار ہوہی نہی سکتی جس قوم کے دلوں میں اللہ کے کلام کی عظمت اور پیارے نبی پر بھیجے جانیوالے درود پاک کی محبت زندہ اورسب سے مقدم ہوگی وہ قوم ہر حال میں اعلیٰ اوصاف کی مالک ہوگی، درود کا ورد رکھنیوالی قوم کو کوئی پست نہی کر سکتا اسلئے ہم کو یہ سوچنا ہی ہوگا کہ جس ذات پر اللہ کے فرشتہ درود وسلام پیش کرتے ہیں وہ ذات کیا اعلیٰ ذات ہوگی اسلئے ہم پر لازم ہے کہ ہر صورت درود کا ورد رکھیں اور اپنے کو وہ اپنی نسلوں کو تباہی سے بچائیں یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارا ہر کام رسولﷺ کی سنت کے عین مطابق ہونا چاہئے !
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے بیس سالوں سے لگاتار خد مت خلق میں سرگرم صوفی چاند خاں کمشنری کے تینوں اضلاع میں لاکھوں عقیدت مندوں کے بیچ رہتے ہوئے ہمیشہ ہی ہم سبکے قابل تعظیم نبی اکرم ﷺ پر درود وسلام بھیج نیکا اعلیٰ مرتبہ کام انجام دینے میں مصروف ہیں صوفی چاند خان علاؤالدین صابر کلیریؒ سے لیکر بابائے ہند خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیر شریف کیساتھ ساتھ پورے ملک کے اولیاء کرام کے دربار تک درود پاک کے وسیلہ سے ہی رسائی رکھتے ہوئے اپنے معتقدین کو سنت پر چلنے کی ہدایت کرتے ہیں آپ ابھی تک یہاں سنت کے مطابق سرمایہ دار گھرانہ کے بیٹوں اور بیٹیوں کی ایک تسبیح ، لوٹا، جائے نماز اور کھجور کے عطیہ پر نکاح کراچکے ہیں جو اپنے آپ میں بڑے کمال کی مثال ہے ،کل بھی سعو دی عربیہ میں تعینات ایک نوجوان کا نکاح صوفی چاند خان کی زیر سرپرستی ایک دولت مند گھرانہ کی بیٹی کے ہمراہ ایک تسبیح ، لوٹا اورجائے نماز کے عطیہ کے ساتھ محمد عامر خاں، محمد عارف خاں، محمد آصف خان ،صوفی چاند خاں، محمد عمر خان اور جاوید اختر کی موجودگی میں عمل میں آیا اس اعلیٰ سطحی نکاح کی پوری کمشنری میں تعریف کیجارہی ہے اس موقع پر نبیﷺ کے دیوانہ صوفی چاند خان نے چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی الجھن کو پاک کلام اللہ اور درود پاک کے ورد سے سلجھانیکی ایک تاریخ رقم کی ہے جو قابل تعریف عمل ہے صوفی چاند خاں نے پیارے نبیﷺ کی سنت پر چل کرجو نظیر بنائی ہے وہ ہم سبھی کیلئے سبق آموز اور راہ نجات کا عمدہ ذریعہ ہے!