اے دلوں پر راج کرنے والے رجب تم نے تو پوری دنیا کے مسلمانوں کو رلا دیا* _اسماعیل کرخی_ اے قائدِ اعظم..! کیا تمہیں معلوم ہے تمہیں فتح کیسے ملی؟ آؤ میں تمہیں بتاؤں!

جب تم استنبول میں ۱۵ لاکھ مسلمانوں سے خطاب کرچکے تھے اور ۲۶ جون کا انتظار کر رہے تھے تب تمہارے لئے پوری دنیا کی ماؤں اور بہنوں نے اپنی چادریں پھیلا کر اپنے خدا سے رو رو کر دعائیں کی تھیں! دنیا بھر کے مظلوموں کی دعائیں تمہارے ساتھ تھیں اور کل رات پوری دنیا کے مسلمانوں نے اپنے رب کے حضور پیشانی رکھ کر بچوں کی طرح ضد کی ہے. مسلمان کہہ رہے تھے کہ اے اللہ اگر تو نے ہمارے قائد کو رسوا کر دیا پھر مدّتوں کوئی رہنما آگے بڑھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اے اللہ یہ اُمت یتیم ہوچکی تھی تب تونے ایک ایسا قائد دیا جو عالمِ اسلام کی اُمید بن کر اُبھرا، جس نے فلسطین کے مسلمانوں کا آنسو پوچھا، جو برما کے مسلمانوں کے لئے تڑپ گیا، جو مصر کے حق پرستوں کا سہارا بنا، جس نے شام کے مظلوموں کے لئے اپنا دروازہ کھول دیا، اور ظالموں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گیا، تجھے تیرے محبوب کا واسطہ اس قائد کو فاتح نصیب فرما جس نے ہر مشکل حالات میں مسلمانوں کا ساتھ دیا، مظلوموں کے زخموں پر جس نے مرہم رکھا، روتے ہوؤں کے آنسو پوچھے اگر وہ ناکام ہوا تو ساری ملت آنسوؤں کا دریا بہا دے گی، اے اللہ اگر آج ہمارا قائد رسوا ہوا تو ساری اُمت اتنا آنسو بہاے گی کہ تیرے بادل برسنا بھول جائیں گے اور تیرے دریا شرمسار ہوکر منہ چھپائیں گے،. اے اللہ تو حق کا فیصلہ کرنا، ہماری لاج رکھنا، ہمارے دشمنوں کو ہنسنے کا موقعہ مت دینا کہ وہ کہنے لگیں بتاؤ کہاں ہے تمہارے رب کی مدد! کہیں ایسا نہ ہو کہ دشمنوں کے طعنوں سے ہم کمزور ایمان والے مایوس ہوجائیں.
اے ہر دل عزیز حکمراں! شاید اس صدی میں ایسا پہلی بار ہوا جب پوری اًمت اپنے اپنے گھروں میں رو رو کر کسی قائد کے لئے دعا مانگ رہی تھی،
اے عظیم قائد یاد رکھنا! تم صرف ترک مسلمانوں کے ووٹوں سے نہیں جیتے، تم صرف اس لئے نہیں جیتے کہ تم نے ترکی کو مادی اعتبار سے بام عروج پر پہنچادیا، تم اس لئے بھی نہیں جیتے کہ تم نے اپنے ملک کو دنیا کی آٹھویں طاقت بنا کر کھڑا کیا، تمہیں معلوم ہے تم صرف اس لئے جیتے ہو کہ تم اللہ کے دین کی نصرت کررہے ہو، اور جب تک تم اس راہ پر چلتے رہوگے تم دنیا بھر کے اہلِ حق کے دلوں پر راج کرتے رہوگے، تم فتح یاب ہوتے رہوگے،..

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ محبوب قائد رجب طیب اردغان ہر فتنے سے محفوظ رہیں، اور دین کی نصرت کرتے رہیں یہاں تک کہ اللہ تعالی اپنا فیصلہ کردے،.. یا اللہ رجب طیب اردغان کو حق پر قائم رکھ، اور ساری ملت کو حق کا ساتھ دینے والا بنا،.
تمام بھائیوں سے درخواست ہے کہ کم از کم دو دو رکعت شکرانہ ادا کریں
آمین یا رب العالمین
*اسماعیل کرخی ندوی*