غیروں کے طریقہ پر زندگی گزار نا گمراہی ! مولانا یعقوب 

سہارنپور(احمد رضا) مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی کی مسجد تقویٰ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کہا کہ تعلیم کے بغیردنیا و آخرت کی کامیابی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ آج مسلمان قوم اپنے بچوں و بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بیدا ر نہیں ہیں اسی لئے مسلمان پریشانیوں سے دوچارہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے ترقی کے راستے کھلتے ہیں اور تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلمان حق تعالیٰ کے احکامات کو توڑکر غیروں کے طریقے پر زندگی گزار رہاہے اور نبی پا ک ؐ کی تعلیما ت کے خلاف کھلم کھلا ورزی کر رہا ہے اور اپنے بچے و بچیوں کی بیا ہ شادیوں میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کر رہاہے اور اپنے نونہالوں کی تعلیم پر خرچ نہیں کرتا انہوں کہا کہ حق تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں اور نبی پا ک ؐ کی سنتوں کو زندہ کریں اور اپنے بچے وبچیوں کی بیا ہ شادیاں سنتوں کے مطابق کریں انہوں کہا کہ چاروں طرف مدرسے ، اسکول ،کالج کھل چکے ہیں انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ایک ایک بچے و بچی کو پڑھائیں اور اپنے نو نہالوں کو ناخواندگی کی غارسے نکال کرتعلیم کے میدان میں لائیں اور دینی وعصر ی تعلیم کی بلندیوں تک پہنچائیں انہوں نے کہاکہ مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی و جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ یہ دونوں ادارے قو م و ملت کے بچے وبچیوں کی دینی و عصر ی تعلیم اور معیاری تربیت کے لئے بہترین کارنامہ انجام دے رہے ہیں تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ جامعۃ الطیبات و مدرسہ معارف القرآن میں اپنے بچے وبچیوں کو زیادہ سے زیادہ داخل کرائیں ۔ اوراپنے بچوں کو تعلیم و تربیت سے روشناش کرائیں اس موقع پر ڈاکٹر ایم ، ایس تھانوی ، سلیم خان، قاری عبدالسبحان رحمانی ، محمودالظفر، حاجی نور احمد ٹھیکیدار ، مولانامحمد احتشام، وغیر ہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے !