یوگامیں شرکت ناقابل معافی !حافظ سعید احمد

سہارنپور(احمد رضا) کوئی بھی طاقت کسی کو کسی بھی غیر ضروری اور غیر شرعی کام کیلئے مجبور نہی کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حافظ سعید احمد نے کہاکہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر میں ۲۱؍جون کو جو ’’یوم یوگا‘‘منایاگیا ہے اسمیں کچھ مولویوں نے جان بوجھ کر ہم جیسی حافظ اور دینی کارکنان کو بلاکر فوٹو اترواکر سرکاری واہ واہی حاصل کی ہے اصلیت میں یہ لوگ اس یوگا ڈے پر اپنی مرضی سے شامل نہی ہوئے ہیں انکو کچھ لوگوں نے گمراہ کیاہے اس یو گا پروگرام میں اورمیرے ساتھ مولاناذو الفقار علی شریک ہوئے جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس کے درپردہ یہودونصاریٰ کی کوشش وکاوش کار فرما ہے اوریہ طریقہ غیراسلامی وغیرمذہبی طریقہ ہے اس پروگرام میں ہم دونوں حضرات مولاناظہور احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء ہند کی دعوت پر شریک ہوئے نہ کہ اپنی مرضی سے اورنہ ہی ہم مدرسہ کے نمائندے کے طورپر شریک ہوئے ہم اپنے اس فعل پر نادم اورشرمندہ ہیں اور بارگاہِ ایزدی میں تائب بھی ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے ،بزرگانِ دین کے نقوش پر چلنے کی توفیق ارزانی فرمائے!