کرلا ویسٹ میں بیس برس کی لڑکی کھڑی ہوئی دو بیسٹ بسوں کے درمیان سے گزرتے ہوے حادثے کا شکار، موقع پر ہی موت ۔۔۔

آمنا سامنا میڈیا، ممبئی کرلا :

خبروں کے مطابق 22 جون کی صبح کرلا ویسٹ میں 320 کے بس اسٹاپ پر کھری ہوئ دو بسوں کے درمیان سے لڑکی گزر رہی تھی تبھی اچانک آگے کی بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو پیچھے کی طرف چلا دیا جس سے گزرتی ہوئی لڑکی دونوں بسوں کے درمیان دب گئی لڑکی کی موقع ہر ہی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ لڑکی کا نام آمرین صبا مرتضیٰ ہے ملاڈ مالونی کی رہنے والی تھی