یوگ سے بھی ضروری ہے روزی روٹی اورعلاج! ڈاکٹر فرقان غوری 

سہارنپور(احمد رضا) ضلع کے سینئر سوشل قائد اور سماجوادی پارٹی کے سینئر پارٹی تر جمان ڈاکٹر فرقان غوری نے سرکار اور سرکاری مشینری کی کھلے الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سب سے مقدم کام عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرناہے روٹی، روزی اور بہتر علاج کے موقع فراہم کراناہے یوگ سے ملک کا بھلا ہونیوالا نہی ہے! ڈاکٹر غوری نے کہاکہ ضلع میں افسران یوگ میں مست رہے وہیں ریلوے روڑ واقع اندرا لاج میں ایک نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر خد کشی کرنیکو مجبور ہوا ضلع اسپتال میں بہتر اور معیاری علاج دستیاب نہی ہونیکے نتیجہ میں سڑک حادثہ کے شکار بنے چھہ افراد کو ہائر سینٹر ریفر کیاگیاہے جہاں بہتر علاج دستیاب نہی ہونے سے دو افرادنے راستہ ہی میں دم توڑ دیا اسی طرح ہمارے یوپی میں ایک اسپتال میں داخل نوجوان کو اسپتال اسٹاف نے دھکے دیکر باہر راستہ میں پھینک دیا اسی طرح کچھ اور شرمناک وارداتیں ہماری ریاست میں یوگ دوس پر سامنے آئی ہیں دکھ اس بات کا ہی کہ مرکز اور ریاستی انتظامیہ اور سرکاریں جس شدت سے یوگ دوس منانے میں سرگرم ہیں اسی طرح عوام کی روزی ، روٹی اور بہتر علاج کیلئے بھی ان سبھی کو چست ودرست ہونا چاہئے جہاں مقامی اسٹیڈیم میں سبھی شہر کے ذمہ دار افسران اور عہدے داران یوگ کر رہے تھے وہیں نزدیک واقع اندرا لاج میں بہار کے چھپرہ کا رہنیوالا ایک تعلیم یافتہ نوجوان نتیش کمار بیروزگاری سے تنگ آکر خد کشی کو مجبور تھا افسوس صد افسوس کہ خد کشی کی اطلاع پر کوئی بھی سینئر افسر یا عوامی نمائندہ اس تعلیم یافتی بیروزگار نوجوان کی موت کی خبر پاکر بھی اسکی لاش دیکھنے کو نہی آیا یہ کیسا یوگ یہ کیسا نظام کہ جہاں انسانی عدم رواداری اور انسانوں سے ہمدردی کا جذبہ ہی ختم ہوجائے!