ریلوے عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرائے! پردیپ چودھری 

سہارنپور (احمد رضا) گنگوہ اسمبلی سیٹ کے بھاجپا ممبر اسمبلی پردیپ چودھری کل اپنے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ مرکزی منسٹر آف ریلوے سے ملے اور نانوتہ، رام پور، شاملی اور شہر سہارنپور ریلوے اسٹیشن سے متعلق شکایات ریلوے منسٹر کو پیش کی اس موقع پر ریلوے منسٹر پییوش گوئل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج آپنے ہمکو نانوتہ، رام پور، شاملی اور شہر سہارنپور ریلوے اسٹیشن سے متعلق مسائل سے آگاہ کریاہے ہم جلد ہی ریلوے اعلیٰ افسران سے رائے منگاکر سہارنپور دہلی لائن کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانے کے پختہ انتظامات کرائیں گے!
ریلوے منسٹر پییوش گوئل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی صاف طور سے کہاکہ اس ٹریک پر عوامی سہولیات کے مد نظر لوکل اور فاسٹ ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے آ پنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ مسافروں کو سہارنپور شاملی اور سہارنپور وایا میرٹھ دہلی لائن پر سفر مکمل کرنے میں آسانی ہو کھانہ پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ باتھ روم، ٹائلیٹ اور ریسٹ روم کی سہولیات کوبھی مزیر وسیع کیا جائے! وفد کی تمام شکایات بہ غور سننے کے بعد ریلوے منسٹر پییوش گوئل نے کہاہیکہ کہ ہماری سرکار اور ہمارا مخکمہ سبکا ساتھ سبکا وکاس کے اپنے وعدے پر قائم ہے اور سبھی مسائل کو سہل انداز سے نپٹایا جا رہاہے آپنے زور دیکر کہاہے ریلوے کو ہمنے چار سالوں سے جس قدر سہولیات مسافروں کیلئے یکجہ کی ہیں ایسی بہتر سہولیات آ ج سے قبل کہیں بھی میسرنہ تھی ہم نے ایمانداری سے مسافروں کیلئے معیاری اور منظم سہولیات فراہم کراکر ایک تاریخ رقم کی ہے! ریلوے منسٹر پییوش گوئل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھیواضع کیاہے کہ آپکے علاقہ سے منسلک سبھی ریلوے اسٹیشنوں کو مستقبل میں بھاری بھیڑ سے بچانیکے لئے مزید بوگیوں کو مسافر ٹرینوں سے جوڑا جانا طے ہے تاکہ مسافر بھیڑ کے باعث پریشانیوں سے بچے رہیں اور انکا سفر بھی آسان ہوجائے!