اعظم گڑھ ۔ 19؍جون : 2018: صحافی، آمین الرشید
اعظم گڑھ ضلع کے جھکہاں گائوں میں ایک نوجوان پر مخالفین نے قاتلانہ حملہ کردیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق متاثرہ کا نام فہیم (21) ولد شکیل احمد بتایا جارہا ہے۔ گائوں کے ایک فریق سے موٹرپائپ کی چوری کی واردات کو لے کر یہ ہنگامہ ہوا تھا۔ فہیم کا الزام ہے کہ وہ بدھ کی رات تقریباً دس بجے بازار سے گھر لوٹ رہا تھا جیسے ہی وہ گھر کے پاس پہنچا مخالفین نے چاقو سے جان لیوا حملہ کردیا۔ شور سن کر فہیم کا چھوٹا بھائی فہیم کوبچانے کے لیے دوڑا تو حملہ آور اس پر بھی حملہ کردیا۔ شور سن کر جب ا ٓس پاس کے لوگ موقع واردات پر پہنچے تو حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ گائوں کے لوگوں نے شدید زخمی حالت میں فہیم کو پھول پور نجی اسپتال میں داخل کرایا۔ فہیم کے جسم پر تقریباً بیس سے زائدچاقوئوں کے وار کے نشانات ملے ہیں۔ چھوٹے بھائی فہیم نے نامزد تحریر دی ہے پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔