عید ملن تقریب سے سماجی رواداری کو تقویت ملتی ہے ۔ مولانا فیضی کی کامیابی سے نئی نسل کو حوصلہ ملے گا ۔منظر عالم

18/جون
عید کا دن انسانی زندگی میں خوشیوں کی نئی سوغات لے کر آتا ہے اور اس دن اپنے لوگوں سے ملنے اور ان کے ساتھ چند لمحے گزارنے میں جو مسرت محسوس ہوتی ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا پھر یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوجاتی ہے جب ہم اپنی خوشیوں میں علماء،مدارس کے طلبہ اور سماج کے غریب طبقہ کو شریک کرتے ہیں یہ باتیں فاربس گنج سے تعلق رکھنے والے سیمانچل کے مشہور سیاسی لیڈر اور ارریہ پارلیمانی حلقہ کے ممکنہ امیدوار منظر عالم خان نے ایک اجتماعی عید ملن تقریب کے موقع پر متھلا یونیورسٹی سے ایم اے اردو میں ٹاپ کرنے والے پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی کے اعزار میں منعقد ایک اہم پروگرام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہیں جب کہ اس موقع پر المعہد الشفیق للعلوم الاسلامیہ میسور روڈ بنگلور کے مہتمم مولانا محمد نسیم سالک قاسمی،ماسٹر برش کمپنی بنگلور کے مالک اور علم دوست غیاث الدین، کنگیری جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا شیخ عبد الغفور، سماجی کارکن کے ایس رحمانی، پریسیٹیج کار گیریج کے مالک شیخ عمر فاروق، ورگن ہلی مسجد کے امام مولانا اظہار الحق،منظر عالم خان کے بہنوئی عبد الخالق، مالک میڈیٹیک ڈاکٹر محمد کوثر،المعد الشفیق للعلوم الاسلامیہ کے استاد مولانا راشد الخیر مظاہری ،قاری ابوالکلام شفیقی،قاری محمد معراج شفیقی، قاری محمد نعمان شفیقی،شیخ نعیم اللہ، انجینئر محمد دانش طالب علم آر وی کالج بنگلور اور کنگیری جامع مسجد کے نائب امام غلام مصطفی کے علاوہ درجنوں سرکردہ افراد موجود تھے عید ملن تقریب کا آغاز قاری ابوالکلام شفیقی استاد المعہد الشفیق للعلوم الاسلامیہ کی تلاوت اور شیخ نعیم اللہ کے نعتیہ کلام سے ہوا جبکہ نظامت مولانا محمد ارشد فیضی نے کی منظر عالم خان نے اس موقع پر اپنے معزز مہمان محمد غیاث الدین ،مولانا محمد نسیم سالک قاسمی اور مولانا ارشد فیضی کی گل پوشی اور شال پوشی کے بعد اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے منظر عالم خان کہ سماج کے غریب وپسماندہ طبقہ کی محبتیں ہی میرا سرمایہ ہیں اور میں ان ہی کی پرخلوص محبتوں کے سہارے اپنے سیاسی سفر کی منزلیں طے کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصل لطف یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو دوسروں کی خوشی کے لئے وقف کر دیں اور میری زندگی کا مقصد ہی عوام کی خدمت ہے انہوں نے للت نرائن متھلا یونیورسٹی سے ایم اے میں ٹاپ کرنے والےپیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا ارشد فیضی کے پی جی ڈیپارٹمینٹ میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فیضی کی اس کامیابی کو نئی نسل کے حوصلے کی تعبیر سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ مولانا فیضی کی کامیابی سے نئی نسل کو نیا حوصلہ ملے گا ایک سوال کے جواب میں منظر عالم نے کہا کہ سیاست کے سفر میں چلنے کا میرا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے جد وجہد کے ساتھ پسماندہ لوگوں کی آواز کو حکومت کے اعلی ارکان تک پہونچا نے کا کام انجام دے سکیں،منظر عالم خان کے ارریہ پارلیمانی حلقہ سے ایم پی کا الیکشن لڑنے سے متعلق پوچھے جانے پر ان کے خاص دوست اور المعہد الشفیق کے مہتم مولانا محمد نسیم سالک قاسمی نے کہا کہ ان کا اس علاقہ سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ پورے حلقہ کے لئے نہ صرف امید کی نئی کرن ثابت ہو گا بلکہ ان کے عزم سے وہاں کی تصویر بدل جائے گی ،تقریب کے مہمان خصوصی اور ماسٹر برش کمپنی بنگلور محمد غیاث الدین نے کہا کہ میرے دوست منظر عالم کے سیاست کے میدان میں اترنے کے فیصلے سے مجھے جو خوشی ہوئی ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ میں اس سفر میں انہیں تنہا چھوڑنے کی بجائے قدم قدم پر ان کے ساتھ رہونگا اس لئے کہ ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی،مولانا شیخ عبدالغفور نے کہا کہ عید ملن تقریب کا یہ پروگروم منظر عالم خان کے سیاسی اور سماجی سفر کے لئے خوش آئند ثابت ہوگا،ڈاکٹر محمد کوثر نے کہا کہ میں ان کے سماجی کاموں سے اچھی طرح واقف ہوں اب جبکہ وہ باضابطہ سیاسی سفر کی شروعات کر رہے ہیں تو ہمیں ان سے بہتر نتائج کی توقع رکھنی چاہئے،منظر عالم خان کے بہنوئی عبدالخالق نے کہا کہ ہم دو جسم ایک جان کی طرح آخری قدم تک ساتھ رہیں گے،شیخ عمر فاروق نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ ہم نے برسوں سے ان کے ساتھ گزارا ہے اس لئے میں کہ سکتا ہوں کہ وہ جس میدان میں بھی قدم رکھیں کامیاب ہوں گے ان سب کے علاوہ المعہد الشفیق للعلوم الاسلامیہ کے تمام اساتذہ نے بھی منظر عالم کے مستقبل کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔