آل انڈیا پیام انسانیت کے زیراہتمام ذمہ داران نے اناد آشرم پہونچکر خود اپنے ہاتھوں سے پروس پروس کر بچوں کو کھلایا
آج عیدالفطر کے موقع پر جہاں لوگ اپنے اپنے رشتےدار دوست احباب میں عید کی خوشیاں سمیٹنے میں مصروف تھے وہیں یہ رضائے الٰہی کے متلاشی نمازِ عید سے فارغ ہوتے ہی کھانا شیر خورما بسکٹس اور عیدی وغیرہ لیکر شہر سے باہر واقع اناد آشرم پہونچکر خود اپنے ہاتھوں سے پروس پروس کر بچوں کو کھلایا اور اپنی عید کی خوشی ان معصوم بے سہارا بچوں کے ساتھ شیر کی یہ منظر دیکھ آشرم کے ذمیدار شواجی رائ گنٹے اپنے آنسوں نہ روک پائے اور کہنے لگے صاحب آٹھ سال سے صرف سنتے تھے کہ عید ہوتی ہے آج میرے ان بچوں نے دیھ بھی لیا کہ عید سبکی ہوتی ہے یہ سنکر ٹیم کے نوجوان بھی اپنے آنسوں نہ روک سکے دوستوں یہ کوئ افسانہ نہیں بلکہ آج ہی کی زندہ تصویر ہے پھر ایک سات سالہ لڑکی کے سوال نے تو مجھے توڑ کر رکھ دیا کہنے لگی سٙر آپ اتنے دن سے کہاں تھے اب آپ روز آوگے نا؟