افطار پارٹیوں سے آپسی بھائی چارہ کو تقویت ملتی ہے ! وجے چوپڑا

سہارنپور(احمد رضا) اگزشتہ روز پارلیمنٹ انیکسی کے خوبصورت تاریخی ہال میں کل ہند اقلیتی محاذ کی جانب سے ایک پر وقار افطار پارٹی کا انعقاد عمل میں آیا اس روحانی تقریب میں دو درجن سے زائد ممالک کے سفیر اور کانسلر خاص طور پر ایران ، تنزانہ ، افریقہ ، جمیکا ، ملیشیاء ، انڈونیشیاء ، برٹین ، عراق ، بنگلہ دیش ، زمباوے اور گلف مما لک کے معززمہمان تقریب میں موجود تھے جہاں درجن بھر سکھ طبقہ ، عیسائی طبقہ کے مہذب افراد تقریب میں موجود تھے وہیں ہمارے ملک کے با اثر ہندو حضرا ت بھی مسلم بھائیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں روزہ افطار تقریب میں روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھے گئے سبھی سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور اردو دنیاکی بہت سی اہم شخصیات کے علاوہ افطار پارٹی میں ہر ملک، ہر زبان اورہر مذہب کے ماننے والی شخصیات کی موجودگی بھی دیکھنے لائق تھی ! افطار پارٹی سے قبل ہال میں آنیوالے ، سبھی معزز مہمانوں کا پر زور استقبال محاذ کے سر براہ ایس ایم ، اصف، لبنیٰ آصف، لئیقہ آصف اورعائشہ بیگم نے پر وقار انداز میں کیا محترمہ لئیقہ آصف اور محتر مہ لبنیٰ آصف نے افطار پارٹی میں شرکت کیلئے آنیوالے خاص مہمانوں کو اینکسی ہال میں روزہ افطار میں شرکت کیلئے پہنچایا ، اس روحانی تقریب میں جہاں ملک اور غیر ممالک کی عظیم شخصیات گھنٹہ بھر موجود تھی وہیں پنجاب کیسری و ہند سماچار گروپ کے مالک وجے چوپڑا کی موجودگی بھی قابل تعریف رہی، اس موقع پر حاضرین سے ملاقات کرتے ہوئے سینئر صحافی اور مجاہد آزادی کیلئے قربانی دینیوالے گھرانہ کے چشم وچراغ وجے چوپڑہ نے بیباک لہجہ میں کہاکہ آج کل ہند اقلیتی محاذ کی صدر لبنیٰ آصف نے ہم سب کو افطار پارٹی کی دعوت کیکر گنگا جمنی تہذیب کو تقویت بخشی ہے وجے چوپڑا نے کہا کہ آج ملک کو ایسی ہی تقریبات کی ضرورت ہے آج وقت ہندو مسلمان کا ہی نہیں بلکہ ایک ساتھ مل جل کر رہنے اور انسانیت کو فروغ دینے کا ہے !سینئر صحافی وجے چوپڑا نے کہا کہ انہوں نے اس پارٹی میں آکر ہر طبقہ کے افراد کو ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھ کر اصل ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی برسوں پرانی یاد تازہ ہو گئی ہے ،ہم نے 70 سال قبل ملک کی آزادی کیلئے مل جل کر جو جدو جہد کی تھی آج اسی بھائی چارے کی جھلک مجھے یہاں دیکھنے کو مل رہی ہے، افطار پارٹییز ہندو مسلم کو ہی نہیں بلکہ سبھی مذاہب کے افراد کو ایک منچ پر لانے کا شاندار موقع فراہم کرتی ہیں ایسی تقاریب سے پیار محبت میں اضافہ ہوتاہے اور دلوں کا زنگ بھی صاف ہوجاتاہے !