سہارنپور ( احمد رضا ) آجکے حالات میں بھی انسایت سب سے بڑی خصلت کی ھامل ہے انسانیت کا علمبردار کبھی ذلیل وخوار نہی ہوتا جہاں قرآن کی تعلیم آپسی بھائی چارے اور خلوص کو بڑھاوا دیتی ہے وہیں اسلامی نظام اور سبق امن اور شانتی کا پیغام دیتاہے یہ ملک ہم سبھی کا ہے سبھی کو مل جل کر مقدس تیوہاروں کو منانا چاہئے یہی انسایت ہے! گزشتہ روز دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال کے ہمراہ ایک روزہ افطار پارٹی میں مہمان کی حیثیت سے شامل رہے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئر مین مولانا یعقوب بلند شہری نے مزید بیان کیاکہ اسلام میں روزہ صرف اللہ کیلئے ہے اور روزہ نماز ہی کی طرح ہر برائی، مصیبت، الجھن اور تکلیف سے ہمکو بچانیکا اعلیٰ ذریعہ ہے، مولانا یعقوب بلند شہری نے بیباک لہجہ میں فرمایا کہ روزہ کا ہم پر فرض ہونا ہمارے ساتھ اللہ کے کرم وفضل کا معاملہ ہے اسلئے ہم سبھی روزہ کا احترام لازمی ہے! مولانا یعقوب نے اروند کیجریوال کی افطار میں شرکت کو اطمینان کے قابل بتاتے ہوئے کہاکہ دہلی میں اقلیت آج مکمل طور سے محفوظ ہے ہمکو اور ملک کو صاف ستھری ذہنیت والے قائدین کی خاص ضرورت ہے!
افطار پارٹی میں موجو د دہلی کے سیکڑوں مہذب افراد نے شرکت کی اور چیف منسٹر اروند کیجریوال کے ہمراہ روزہ افطار کیا ، افطار پارٹی میں علماء کرام کے ساتھ افطار کرتے ہوئے دہلی کے ہردلعزیز چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہاکہ مذہبی فرائض اور سنتیں انسانیت اور وحدانیت کا درس دیتی ہیں مذہبی تعلیم انسانوں کی بہتری، خوشحالی اور کامیابی کی دلیل ہے سبھی کو مل جل کر پیار محبت سے ایک دوسرے کے تیوہاروں کو منانا چاہئے تاکہ انسانی رشتوں میں موجود عدم رواداری کا زہر ختم ہوسکے اور ہمارا ہندوستان ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن سکے! افطار کے بعد سبھی روزے داروں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی پارٹی میں موجودسہارنپور کے علماء کرام نے اس موقع پر چیف منسٹر سے اقلیتی فرقہ کے مسائل کو فوقیت کے ساتھ نپٹا ئے جانے کی اپیل کی!