کیرانہ وی وی پیٹ مشین خرابی معاملہ کی جانچ میں پولنگ عملہ ذمہ دار

کیرانہ ضمنی چناؤ میں ایک ساتھ تین سو سے زائد وی وی پیٹ مشینوں کے خراب ہونیکی شکایتوں پراتر پردیش سرکار نشانہ پر آہی گئی

سہارنپور ( احمد رضا ) کیرانہ ضمنی چناؤ میں ایک ساتھ تین سو سے زائد وی وی پیٹ مشینوں کے خراب ہونیکی شکایتوں پراتر پردیش سرکار نشانہ پر آہی گئی ہے چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان شکایات کی جانچ کیلئے اعلیٰ افسران کی تین رکنی ٹیم کی تشکیل کی تھی جس نے پچھلے ہفتہ پورے معاملہ کی جانچ کی ہے اور جانچ رپورٹ چناؤ کمیشن آف انڈیا کے سپرد کر دیگئی ہے اس رپورٹ میں الیکشن ڈیوٹی میں لگے اسٹاف اور گرمی کو ذمہ دار مانا گیاہے لیکش اسٹاف کے خلاف کیا کاروائی کیجائیگی اسکی کچھ معلومات ابھی تک نہی ہوسکی ہے !
قابل غور ہے کہ کیرانہ ضمنی چناؤ میں پولنگ کے دن صبح ہی سے وی وی پیٹ مشینیں خراب ہونیکی اطلاع پورے ملک میں پھیل گئیں پولنگ شروع ہوتے ہی اتنے بڑے پیمانہ پر مشینوں کا ٹھپ ہوجانا کتنے ہی شک و شبہات پیدا کرنیکے لئے کافی ہے سخت دھوپ اور لو میں روزے دار بھی رات آٹھ بجے تک لائنوں میں لگ کر مشینوں کے چالو ہونیکا انتظار کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے ووٹ دینے کیلئے روزہ بھی ووٹنگ لائن ہی میں افطار کیا ان شکایات سے پوری دنیا میں بھارتیہ الیکشن کمیشن کے نظم ونسق پر سوال اٹھنے لگے با مجبوری چناؤ کمیشن آف انڈیا نے ریاستی چیف الیکشن آفیسر وینکٹیشور لو کی زیر قیادت تین اعلیٰ افسران کو ان شکایات کی جانچ کیلئے یہاں بھیجا گیاہے جو ہر زاوئے سے مشینوں کے اچانک خراب ہونے کی شکایات کی باریکی کے ساتھ جانچ میں مشغول ہیں! اتر پردیشکے چیف الیکشن آفیسروینکٹیشور لو اپنی ٹیم کے ساتھ دوروز ہ اسپیشل جانچ آپریشن کے مکمل ہو جانیکے بعد کلرپورٹ کمیشن کو سونپ دیگئی ہے! وی وی پیٹ مشینوں کی خرابی پر پورے ملک کے ساتھ ساتھ غیر ممالک کی میڈیا نے بھی ووٹنگ مشینوں کی خرابی کو اپنی سرخی بنایا یہ خبر ہمارے جمہوری نظام کیلئے قابل تشویش مانی جارہی ہے اور چناؤ کمیشن کی شفافیت پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں مگر مرکزی اور ریاست سرکار عوام کو سچ بتانے میں ناکام بنی رہی اپوزیشن کے زبردست دباؤ کے بعد اتر پردیش کے سینئر الیکشن آفیسر وینکٹیشور لو جانچ کمیٹی کے سرپرست مقرر کئے گئے جانچ باریکی سے کی گئی تو معاملہ سامنے آیا کہ اس کوتاہی کیلئے مقامی افسران اور ڈیوٹی پر مامور اسٹاف ہی ذمہ دار ہے ،کل دیر شام لکھنؤ سے موصو لہ اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن آفیسر وینکٹیشور لو اور دو دیگر افسران نے کیرانہ، شاملی، گنگوہ، سرساوہ اور نکوڑ علاقہ میں باریکی کیساتھ جانچ پڑتال کی اور اپنی جانب سے تفصیلی چانج رپورٹ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سپرد کردیگئی ہے جس پر آگے کی کاروائی الیکشن کمیشن کوہی کرنی ہے اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ پرمرد کمار کو پہلے ہی تبادلہ پر بھیجا جاچکاہے چناؤ کمیشن کو ملی شکایات کے مد نظر پورے معاملہ میں مقامی افسران کو ہی ذمہ دار مانا گیا ہے!