عصری علوم پرتوجہ دینا نئی نسل کیلئے لازمی!عاصم خاں ایم ایل اے 

سہارنپور ( احمدرضا) مٹیا محل کے سبھی اسکول و کالجوں میں امسال سی بی ایس سی امتحانات میں طلبہ اور طالبات کی عمدہ تعلیمی صلاحیتوں جتنا بہترمظاہرہ دیکھنے کو ملا وہ ہر زاوئے سے قابل ستائش عمل ہے اور اس ہنر مندی اور قابلیت کیلئے ہر حال میں ان اسکولوں اور کالجوں کا اسٹاف ، انکی انتظامیہ اور سبھی ذمہ داران داد کے مستحق ہیں! مٹیا محل کے ہر دلعزیز ممبر اسمبلی عاصم خاں نے امتحانات کے نتائج کے موقع پر مختلف تقریبات میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے بولتے ہوئے کہاکہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ قوم کے ہونہار طلبہ کو ہر صورت عصری علوم سے بھی روشناس ہونا وقت کا تقاضہ ہے عاصم خاں نے زور دیکر کہا کہ اب ملک میں وہی کامیاب ہوگا کہ جو سبھی علوم بلخصوص عصری علوم میں مہارت رکھتاہوگا آج مقابلہ آرائی کا دور ہے ہر مورچہ پر اپنا دبدبہ اور اپنی چھاپ بنانیکے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید سے جدید علوم سے آراستہ کرنا لازم ہے اس کام میں ہماری ہلکی سی چوک نئی نسل کے سنہرے مستقبل کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے اسلئے آج ہی سے اپنے روشن مستقبل کی تیاری شروع کیجانی بہت ضروری ہے!
مٹیا محل کے ہر دلعزیز ممبر اسمبلی عاصم خاں نے مقابلہ آرائی کے اس دور میں ہر طرح کے علم سے وابستگی ہم سبھی کیلئے بیحد ضروری ہوگئی ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نئی نسل کو تعلیم سے جوڑیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کی طاقت سے اپنے آپ اپنے گھر اور اپنے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکیں! مٹیا محل کے اسکول و کالجوں کے تعلیمی معیارکی جتنی بھی تعریف کیجائے وہ کم ہے مقامی ممبر اسمبلی حلقہ مٹیا محل دہلی کے مطابق اسکول اسٹاف کے ڈسپلن اور اساعلیٰ امتحانات کے نتائج میں چھوٹے اور بڑے بچوں کی شاندار کارکردگی دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوا کہ اب ہماری نسل مستقبل میں تعلیمی میدان میں ہر مقابلہ بہ آسانی اپنی اہلیت کے سہارے عبور کر سکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہر صورت بہتر تعلیمی مواقع دستیاب کرائیں اور انکو ہر حال میں بہتر سے بہتر تعلیم دلاکر مقابلہ کیلئے تیار کریں ہماری تھوڑی سی محنت اور دلچسپی ہمارے بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے یہی بچے کل کے بھارت کے معمار ہوں گیں اس موقع پر مقامی ممبر اسمبلی نے مقابلہ میں کامیاب طلبہ کو انعام و اسناد سے سرفراز کیا اور اسکول اسٹاف کے اس اقدام کی سراہنا بھی کی!