ماہ رمضان کے چوتھے جمعہ کی نمازپر امن طور سے مکمل لاکھوں روزہ داروں تپتی دھوپ کے بیچ ادا کی نمازجمعہ
سہارنپور (احمد رضا) چوتھے جمعہ کی نماز بڑے سکون اور اطمیناکے ساتھ مکمل ہوئی آج نماز جمعہ کے لئے روزہ داروں کی دوپہر سے ہی مسجدوں کی جانب سخت گرمی اور دھوپ کے باوجود چہل قدمی دوپہرتین بجے تک دیکھنے کو ملی شہر کی تمام اہم مساجد میں ایک بجے سے تین بجے کے بیچ نماز جمعہ ادا کی گئی تیز گرمی کے بعد بھی نمازیوں کی بھیڑ کافی زیادہ رہی نمازیوں کا بڑا ہجوم جامع مسجد، گھنٹہ گھر، پل کمبوہان، شاہ بہلول ، نخاصہ بازار، اسلامیہ کالج، عربی مدرسہ ،خانعالمپورہ اور کھاتہ کھیڑی کی مسجدوں میں دیکھنے کو ملاہے اس بار بھی چوتھے جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی انتطامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی صفائی کے بندوبست کہیں دکھائی نہی دئے چاروں جانب ہمیشہ کہ مانندہی گندگی کی بھر مار دیکھنے کو ملی مدارس اور مساجد کے باہر قائم نالے اور نالیاں غلاظت سے لبالب رہے اور باہر راستوں میں بھی گندگی اور چوڑے کے ڈھیر لگے رہے! جھلسادینے والی گرمی کی پرواہ اور نہ پیا س کاخوف کچھ اسی انداز سے آج چھوٹے بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے روزہ کی حالت میں ماہ رمضان کے چوتھیجمعہ کی نماز ادا کی لاکھوں روزہدار نماز جمعہ اداکرنے کے لئے سخت گرمی کے باوجود بھی شہر اور دیہات کی سیکڑوں مسجدوں میں اول وقت ہی داخل ہوئے اور پر امن طور سیچوتھیمقدس جمعہ کی نماز ادا کی روحانی اور پر رونق نماز جمعہ کے اختتام کے بعد سبھی نمازیوں اپنے اپنے شہر ، دیہات اور قصبہ کی مساجد میں امن وسلامتی کے لئے اللہ پاک سے ہاتھ اٹھاکر دعائیں مانگیں اسی کے ساتھ آج ماہ مبارک کا چوتھاجمعہ مبارک بھی پر سکوں حالت میں بیت گیاہے ! ضلع کیسیکڑوں علاقہ پچھلے ۲۵دنوں سے بہت ہیسخت گرمی سے دوچار ہیں اسکے بعد بھی قصبہ در قصبہ گاؤں در گاؤں اور شہر کے ہر کوچہ میں سیکڑوں کے قریب اہم مساجد میں آج ماہ صیام کے چوتھے! قابل غور ہے کہ اس بار بھی ہر خطبہ سے قبل مسجدوں کے امام صاحبان نے رمضان مبارک ، کلا م اللہ اور تراویح پر اپنے اہم خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ اور اللہ کے پیارے رسول کی اطاعت اپنے اوپر مقدم کریں اور اپنے بچوں اور اپنے بچیوں کو سب سے پہلے قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں علماء نے اس ماہ کی قدرکرنے اور اس عشرہ میں نفلی اعتکاف کااہتمام اپنے اپنے گھروں اور علاقائی مسجدوں میں بھی کرنے کی بار بار اپیل کی اس مرتبہ بھی بعد نماز جمعہ کے بعد ہر مدرسہ اور مسجد میں اہل امت، ملک وملت اور پوری قوم میں آپسی امن ،بھائی چارہ اور ترقی کی دعاؤں کا خاص طور سے اہتمام کیاگیا !