کھام گاوں (واثق نوید کے ذریعہ )۔آج دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں کھام گاوں کی انجمن ہائی اسکول کی طالبہ سحرش ریبا نے 99 فیصد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اپنا بلکہ شہر اور قوم کا نام بھی روشن کیا۔انجمن ہائی اسکول کے معلیم سید مزمل ابن حبیب عبدارزاق کی دختر سحرش ریبا نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں شاندار و تاریخی کامیابی حاصل کی ۔ ریبا نے 500 میں 492 نمبرات حاصل کی جبکہ 3 نمبر کا گریس ملنے کی وجہ سے کل 495 نمبرات ہوگئے۔ریبا کو ریاضی میں صد فی صد یعنی 100 نمبرات ملے۔جبکہ اردو میں 99۔مراٹھی ہندی میں 96۔سائنس & ٹیکنالوجی میں94۔سماجی علوم میں 98 اور انگریزی میں 94 نمبرات ملے۔۔تا دم تحریر ملی ابتدائی معلومات کے مطابق سحرش ریبا نے 99 فی صد نمبرات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا ہے۔اس شاندار و تاریخی کامیابی کی خبر شہر میں عام ہوتے ہی تمام رشتے دار ۔دوست احباب اور تعلمی شخصیات نے انکے گھر جاکر مبارکباد پیش کی ۔کھام شہر کے تعلمی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے۔