ممبئی:فکری انقلاب برپا کرنیوالی منظم تنظیم کی دردمندانہ اپیل ۔۔۔۔ دانش اکیڈمی اور اسٹار فاؤنڈیشن۔۔۔۔

ممبئی:فکری انقلاب برپا کرنیوالی منظم تنظیم کی دردمندانہ اپیل ۔۔۔۔ دانش اکیڈمی اور اسٹار فاؤنڈیشن۔۔۔۔ کی جانب سے غریب اور ضرورت مند طلبا کو با ہنر بنانے کے لئےاقدامات تیز کردئے گئے ہیں۔گزشتہ روز اسٹار فاؤنڈیشن کی جانب سے تربھے یتیم خانہ انجمن قریش میں ٹیلرنگ اور انگلش اسپیکنگ سیکھنے والے طالبات کو سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر یتیم خانہ اور علاقے کی ۳۸؍طالبات کو ٹیلرنگ کے سرٹیفیکٹ دئے گئے۔اسی طرح یتیم خانہ اور علاقے کے ۷۵ ؍طلبا کو انگلش اسپیکنگ کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا ۔یہ دونوںکورس بلا تفریق مذہب و ملت طلبا کو مفت سکھائے گئے تھے۔دانش اکیڈمی کے ممبرا سینٹر میں بھی ۲۲؍ خواتین کو ٹیلرنگ کی سرٹیکیٹ دی گئی۔جن میں سے ۱۰؍طلبا کو فوری طور پر ٹیلر کی ملازمت بھی مل گئی ہے۔اکیڈمی کے سربراہ دانش لامبے کے مطابق ٹیلرنگ سیکھنے والے ۶۰ِطلبا نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فیشن ڈیزائن بھی سکھائی جائے اسی طرح بیسک انگلش اسپیکنگ کا کورس مکمل کرنے والے طلبا کی بھی مانگ ہے کہ انہیں ایڈوانس انگلش اسپیکنگ کورس بھی سکھایا جائے۔دانش لامبے نے بتایا کہ ہم نےاس سلسلہ میں حامی بھری ہے ان شاء اللہ بہت جلد ان طلبا کی خواہشیں پوری کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کے ذریعہ کورسیس مکمل کرنے والے طلبا کو ان کی کوچنگ کرنے والے اساتذہ نے خود کام دلانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔خود اکیڈمی نے ایسے ۳۰؍ ماسٹروں کا اہتمام کیا ہے جو ماہ رمضان میں صرف کپڑوں کی کٹنگ کریں گے اور یہاں کورس مکمل کرنے والے طلبا کو کام تقسیم کیا جائے گا جس سے انہیں کاروبار دستیاب ہوگا اور مالی اعانت بھی ملے گی۔اس پروگرام میں عنایت اللہ اعظمی،رخسار اعظمی،شاذیہ شیخ،رئیسہ شیخ،ام مسکان،عبید سید،پروین شیخ سعد شیخ،کوثر شیخ اور افضل شیخ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
*اپیل :-*
انسانیت کا درد وغم رکھنے والے اور قوم وملت کے ہمدرد آپ حضرات سے مودبانہ اپیل ہے کہ تعلیمی انقلاب کے ذریعے ایک ترقی یافتہ بھلے معاشرے کو وجود بخشنے اور معاشرے کے ہر فرد میں خصوصا نوجوان نسل میں اسلامی فکری انقلاب کی روح پھونکنے میں اپنے جانی ومالی تعاون سے اسٹار فاؤنڈیشن کا ہاتھ بٹائیں ، ہم آپ کااس پر صدق دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ تعاون کے لئے اس سماجی اور فلاحی تنظیم کی ممبر شپ حاصل کریں گے اور اپنی زکوۃ وعطیات میں اسٹار فاؤنڈیشن کو ضرور یاد رکھیں گے ۔
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

فجزاكم الله أحسن الجزاء في الدنيا والآخرة