دسویں جماعت کے طلبا مارچ 2018 نتائج کے اعلان کے بعد یہ تین اہم باتوں کو جانیں….. کاوش کی جانب سے تمام ایس ایس سی پونے بورڈ کے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات عامر انصاری۔۔۔۔
8، جون 2018 کو ریاست مہاراشٹر کے طلبا کے نتائج کا اعلان دوپہر ایک بجےآن لائن طریقے سے کردیا جائے گا۔
اگر کوئی طالب علم اپنے مارکس کے متعلق مطمئن نہیں تو ان کے لیے تین راستے ہیں۔
1۔ مارکس کی دوبارہ جانچ Rechecking of Marks
2. مارکس کے ساتھ ساتھ پرچے کی دوبارہ جانچ
Re Evaluation of Marks in Paper
3۔ کلاس ایمپرومنٹ اسکیم۔
Class improvement Scheme
1۔ پہلے کام کے لیے طالب علم کو ایس ایس سی بورڈ کی ویب سائٹ پر دیے گئے درخواست فارم کے نمونے کی کاپی نکال کر اسے پر کریں اور اس کام کے لیے بورڈ کی جانب سے متعین کی گئی فیس بھریں اور درخواست فارم بورڈ آفس میں جمع کریں اس کے لیے متعین تاریخ
9 تا 18جون ۔2018
2۔ دوسرے کام کے لیے یعنی مارکس کے ساتھ ساتھ مکمل پرچے کی دوبارہ جانچ
اس کے لیے طالب علم کو سب سے پہلے اپنے اس پرچے کی نقل کاپی ( Xerox paper ) بورڈ سے حاصل کرنی جس پرچے کو لے کر طالب علم غیر مطمئن ہیں اس ایک پرچے یا سبھی پرچوں کی اصل جانچ شدہ کاپی کی نقل حاصل کرنے کے لیے پہلے دیے گئے درخواست نمونے کو پر کر کے مع مختص کی گئی فیس ادا کر کے پرچے کی نقل کاپی اپنے پاس منگوائیں۔
یہ سہولت کئی سال سے بورڈ کے دفتر میں مہیا ہے لیکن بہت کم طلبا اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اس نقل کاپی کو دیکھنے کے بعد اگر طالب علم جانچ اور مارکس کو لے کر غیر مطمئن ہو ں تو وہ اس کاپی کے ساتھ ایک درخواست دیں
اپنے پرچے کی دوبارہ جانچ کی مانگ کی جاسکتی ہے اس کے لیے مناسب فیس اور درخواست فارم بھی بورڈ آفس سے پر کرنے ہوں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم اپنے پاس بورڈ کی نقل شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد آگے کے پانچ دنوں سے قبل اپنی درخواست کرے۔
اپنے پرچے کی نقل کاپی گھر کے پتے پر منگوآنے کے لیے درخواست فارم پر کرنے کی تاریخ
9 تا 28 جون 2018
آپ صرف اپنے پرچے کی جانچ کو دیکھنے کے لیے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
3۔ کلاس ایمپرومنٹ اسکیم۔
جو طالب علم امسال کے نتائج کے بعد دسویں جماعت کے سارے مضامین میں کامیاب ہیں لیکن کسی وجہ سے اپنے مارکس سے مطمئن نہیں وہ ایک اور کوشش کرکے اپنے مارکس کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ایک راستہ ہے وہ یہ کہ وہ طالب علم اپنے پچھلے تمام مضامین کے ساتھ
( یعنی بغیر مضامین تبدیل کیے)
دوبارہ جولائی- اگست 2018 امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں اور مارچ 2019 میں ایسے دو مرتبہ ان بچوں کو کلاس ایمپرومنٹ کے لیے موقع ہوگا۔ اس کے لیے انھیں اپنے ہی اسکول سے دوبارہ امتحان کا فارم پر کرنا ہوگا اس کے لیے بھی فورا اپنے اسکول سے رابطہ کرنا ہوگا کیوں کہ یہ کام آپ کے اپنے اسکول سے ہی ہوگا۔