بی جے پی نے 2019 کے انتخابات سے پہلے رابطہ حمایت کے نام سے ایک مہم کی شروعات ہوچکی  رابطہ مہم کے تحت رتن ٹاٹا، لتا منگیشکر اور مادھوری دکشت سے ملیں گے امیت شاہ

4000 بی جے پی لیڈر اپنے اپنے ریاستوں میں 25 مشہور شخصیات سے ملاقات کریں گے۔جیا مورا دھک دھک کرنے لگا کی تال کے بل پرہوگی کیا سیاسی جنگ ؟

نئی دہلی5جون :بی جے پی کے امت شاہ بدھ کو ممبئی میں رابطہ حمایت مہم کے تحت کاروباری رتن ٹاٹا، اداکارہ مادھوری دکشت اور بھارت رتن گلوکارہ لتا منگیشکر سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ ان مشہور شخصیات کو مودی حکومت کی چار سال کی مبینہ’’ کامیابیوں‘‘ کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ اس کے علاوہ 7 جون کو امیت شاہ چندی گڑھ میں سابق اولمپین ملکھا سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔امت شاہ بی جے پی سے ناراض چلی رہی شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے بھی ملاقات کریں گے۔ حال ہی میں ہوئے پال گھر ضمنی انتخابات میں شیوسینا بی جے پی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑی تھیں، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ شیوسینا مرکز میں این ڈی اے کا حصہ ہونے کے باوجود اس کے وہ بی جے پی کے خلاف محاذآرائی کی ہے ۔بی جے پی نے 2019 کے انتخابات سے پہلے رابطہ حمایت کے نام سے ایک مہم کی شروعات کی ہے۔ اس کے تحت بی جے پی کے نام نہاد چانکیہ امت شاہ مختلف علاقوں میں 25 سے زائد مشہور لوگوں سے ملاقات کریں گیساتھ ہی پارٹی کے تمام مرکزی وزیر، ایم پی، ایم ایل اے ملا کر کل 4000 بی جے پی لیڈر اپنے اپنے ریاستوں میں 25 مشہور شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ مہم میں بی جے پی نے ایک لاکھ لوگوں سے ملنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ پارٹی لیڈر ان مودی حکومت کی’’ کامیابیاں‘‘ گنوائیں گے اور 2019 کے لئے ان لوگوں سے بی جے پی کوحمایت دینے کی اپیل بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں امیت شاہ کئی مشہور لوگوں سے ملاقات کرچکے ہیں جن میں کپل دیو وغیرہ شامل ہیں ۔