مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ کے زیر اہتمام آج گلبرگہ میں عظیم الشان جلسہ قراء ت قرآن مجید مصر کے عالمی شہرت یافتہ قراء کرام شیخ مصطفی احمد، سمیع احمد، محمود السعید اور دیگر کی شرکت
گلبرگہ5جون: جناب افضال محمود کے بیان کے بموجب مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام آج21رمضان المبارک مطابق6جون بروز چہارشنبہ کو تاریخی میدان ہفت گنبد پر بعد نماز تراویح29واں سالانہ جلسہ قراء ت قران مجید کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام مرحوم نے 29برس قبل اس جلسہ کی بنا رکھی تھی ۔ الحاج قمر الاسلام کے فرزند جناب فراز الاسلام جلسہ کے صدر استقبالیہ ہیں جب کہ الحاج قمر الاسلام کی اہلیہ محترمہ کنیز فاطمہ رکناسمبلی ، گلبرگہ شمال اس جلسہ کی نگرانی فرمائیں گی۔ تقدس مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز ؒ جلسہ کے سرپرست ہیں ۔ عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ ا زہر قاہرہ مصر کے ممتاز و جید قراء کرام قاری الشیخ مصطفی احمد عبدالحمید، قاری الشیخ سمیع احمد عبدالرحمٰن اور قاری الشؤیخ محمود السعید عبداللہ السعید محمد عطا اس جلسہ قرائت کلام پاک میں اپنے مخصوص سحر انداز انداز لہن میں قراء ت کلام پوک پیش کریں گے ۔ اسؤ جلسہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی مولانا پیرزادہ شبیر نقش بندی ،صدر کل ہند انجمن پیش ویان مذاہب ، جناب انوار الحق موتی سیٹھ برادر اکبر الحاج قمر الاسلام ، جناب مظفر علی مہاگاویں ، جناب اقبال احمد سرڈگی رکن قانون ساز کونسل کرناٹک ، بابا نذر محمد خان ، محمد فاروق ایلپار اور جناب محمد رفیع الدین انجنئیر ؤشرکت فرمائیں گے۔ جب کہ خصوصی مدوئین کی حیثیت سے الحاج اسد علی انصاری سابق صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ ، محمد عبدالقدیر چونگے سابق صدر نشین ضلع وقف مشاورتیکمیٹی، الحاج محمد اسلم سابق صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، نجم الاسلام احمر ، محمد یوسف سیکریٹری کے سی ٹی ، سید احمد سابق مئیر گلبرگہ ،ؤعادل سلیمان سیٹھ ، نور الاسلام زید ، ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق صدر نشین کوڈا، واحد علی فاتحہ خوانی سابق رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی محمد زاہد سابق مئیر، محمد اسلم باجے ، شیخ حسین ، لعل احمد ممبی سیٹھ سابق چیر مین، عبدالسلیم صدیقی سابق ڈپٹی مئیر، نظام الدین ٹیلر ، عبدالعظیم گول کنڈی سابق چیرمین سٹی کارپوریشن، عبدالرحیم مرچی ، عبدالصمد خان سابق چیر مین رفیق حسین ابو صدر سٹی مائیناریٹی کانگریس ، عبدالرحمٰن شرکت فرمائیں گے ۔ جلسہ کا اغاز پروفیسر و قاری محمد عبدالحمید اکبر سابق صدر شعبہ اردو کی قراء ت کلام پاک سے ہوگا اور سید طیب علی یعقوبی ، الحاج انجنئیر سخی سرمست اور ساجد نظامی نذرانہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ جب کہ نظامت کے فرائض انجنئیر افضال محمود اور ڈاکٹر عبدالمجید افسر انجام دیں گے ۔ بارش ہونے کی صورت میں جلسہ مسجد مقبرہ درگاہ روڈ گلبرگہ میں منتقل کردیاجائیگا۔ برادران و آخواتین اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خوہش کی گئی ہے۔