بی جے پی صدر امیت شاہ کی آج ہوگی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات
بی جے پی نے 2019 لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے تحت حمایت کے لئے رابطہ کرمہم کا آغاز کردیا ہے ۔
ممبئی5جون: بی جے پی صدر امیت شاہ آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی سے ناراض چل رہے حلیف جماعت شیوسینا کی طرف سے پال گھر پارلیمانی ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار اتارے جانے کے پس منظر میں امیت شاہ اور ٹھاکرے کی یہ ملاقات کافی زیادہ اہم ہو گئی ہے ۔ بھگوا پارٹی کا یہ قدم اپنے ناراض ساتھی تک پہنچنے کی ایک کوشش ہے، جو کھل کر اس کے سینئر رہنماؤں کی تنقید کرتی ہے۔ شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے بتایا کہ امیت شاہ نے ادھو سے ملنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ اس کے بعد انہیں ملاقات کے لئے کل شام کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے چار سال کے وقفے کے بعد ٹھاکرے سے ملاقات کی ضرورت پر سوال کیا ہے ۔ حالانکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ٹھاکرے کے ساتھ شاہ کی یہ ملاقات پارٹی کی ملک گیر حمایت کے لئے مہم کے تحت ہو رہی ہے۔ اس کا مہاراشٹر میں پال گھر اور بھنڈارا ۔ گو ندیا لوک سبھا سیٹوں پر حالیہ ضمنی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ راوت نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پال گھر ضمنی انتخابات کو ہم نے اکیلے لڑا اور ہم نے دکھایا کہ ہم اکیلے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اگرچہ ہم ہار گئے لیکن یہ پیغام سب کو گیا کہ ہم بے کس و لاچار نہیں ہیں ۔ ہمیں انتخابات میں کم ووٹ ملے، جہاں ہم نے کبھی اکیلے کوئی الیکشن نہیں لڑا تھا ۔رکن راوت نے کہا کہ یہ فیصلہ لوگوں کے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس رخ میں کوئی تبدیلی ہوگی ۔مودی حکومت کے چار سال کی مدت مکمل کرنے پر بی جے پی نے 2019 لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے تحت حمایت کے لئے رابطہ کریں مہم کا آغاز کردیا ہے ۔