مالیگاؤں اور ملّت کے نام کو روشن کیا اکرم خان نے، پورے ضلع ناسک میں سب سے پہلے یو ٹیوب گولڈ پلے بٹن کرئیٹر ایوارڈحاصل۔
05 جون، مالیگاؤں – نمائندہ آمنا سامنا میڈیا شیخ شعیب ندوی کی خاص رپورٹ : مالیگاؤں یوٹیوب اس زمانے کا سب سے زیادہ مشہور ویڈیو شیئرنگ امریکن ویب سائٹ ہے جسے اب گوگل نے خرید لیا ہے۔ ہر وقت ہر لمحہ یو ٹیوب پر کروڑوں ویڈیواپ لوڈ اور دیکھے جاتے ہیں۔ یوٹیوب پر مختلف قسم کے ویڈیوس پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے۔ یو ٹیوب پر فری اکاؤنٹ بنایا جا تاہے اور بعد میں خود کا چینل بھی جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی ویڈیوس شیئر کر سکتا ہے۔
پروفیشنل طور پر دیکھا جائے تو یہ ایک اچھی آن لائن کمائی کا ذریعہ بھی ہے یہاں ایک طرف لوگ مشہور بھی ہوتے ہیں اور دوسری طرف چینل کے ذریعے روپیہ پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔ یو ٹیوب ان چینلوں کو مختلف ایواڈ سے نوازتا ہے جسے یوٹیوب پلے بٹن کہتے ہیں۔
یوٹیوب پلے بٹن ایک طرح کا یوٹیوب کرئیٹر ایواٖرڈ ہے جو سب سے زیادہ مشہور چینلوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ چار قسم کے ہوتے ہیں
سلور پلے بٹن
گولڈ پلے بٹن
ڈائمنڈ پلے بٹن
روبی پلے بٹن
ضلع ناسک سطح پر گولڈ پلے بٹن یوٹیوب کرئیٹر ایوارڈ اب تک کسی بھی شخص یا چینل کو نہیں ملا ہے۔ یوٹیوب گولڈ پلے بٹن ایوارڈ مالیگاؤں شہر کے ایک یوٹیوب چینل بنام خاندیش فن کو یوٹیوب کی جانب سے دیا گیا ہے۔ خاندیش فن یوٹیوب چینل کے ڈائریکٹر اکرم خان محبوب خان کو گذشتہ دنوں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
اکرام خان کی اس خدمات اور انعام سے نوازے جانے پر آمنا سامنا میڈیا نیٹ ورک کی پوری ٹیم نے بھی مبارکباد پیش کیا ہے ۔۔۔
اکرم خان کے مطابق خاندیش فن یوٹیوب چینل کے سبسکرائبر کی تعداد تقریباً ۱۵۹۹۲۹۳؍ سے زائد ہے یا ایک ملین سے زیادہ ہے اور اگر لائک، کمنٹ اور ویوز کی بات کی جائے تو کروڑوں میں ہیں۔ اس چینل پہ ایک تک کل ۲۱؍ ویوڈس نشر کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں خاندیش کا دادا اور چھوٹو دادا کردار پر مبنی سیریز سب زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔
اکرم خان کے مطابق انھوں نے سب سے پہلا یوٹیوب چینل نومبر ۲۰۱۶ء میں شروع کیا تھا۔ جس پر کچھ خاندیشی زبان میں مزے دار شارٹ ویڈیو اپ لوڈ کئے تھے لیکن انھیں اس وقت کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی زیادہ ویوز ملے۔ بعد ازاں خاندیش فن چینل کی شروعات گذشتہ سال کی اور جسے لوگوں نے دنیابھر سے سرہا اور ایک ملین سے بھی زائد سبسکرائبر اور کروڑوں ویوز بھی ہو گئے۔ جس کی وجہ سے یوٹیوب نے انھیں ضلع ناسک سطح پر اولین یوٹیوب گولڈ بٹن کرئیٹر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس سے پہلے انھیں اورنگ آباد شہر میں اورنگ آباد آیڈل ریلیٹی سنگنگ شو میں اول انعام و ایوارڈ بھی اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے۔
مالیگاؤں شہر یا مالی ووڈ میں اکرام خان ایک سوپر اسٹار ہے اور گذشتہ کئی دہائیوں سے یہاں کی لوکل زبان اور خاندیش کی زبان میں فلمیں بنا رہے ہیں۔ اکرم خان ایک اچھے ڈائریکٹر، رائٹر، دامہ نگار، کیمرہ مین، ہیرو ، ویلن، کے ساتھ ہی ساتھ ایک ریل لائف اچھے سنجیدہ مزاج انسان بھی ہیں۔ اکرم خان خاندیش فن اور کمرشیل ویوڈ میں اپنا زیادہ وقت دے رہے ہیں۔اکرم خان کی سب سے پہلی فلم ۲۰۰۱ء میں بنام ’’منا‘‘ ریلیز ہوئی اور مقامی سطح پر بہت مشہور بھی ہوئی۔ اس کے بعد مالی ووڈ کی مختلف فلمیں کی جس میں رودرا ، مالیگاؤں کا سوپر مین اوردیگر مالی ووڈ فلمیں شامل ہیں۔اکرم خان کے مطابق انھوں نے فلم بینی میں شروعاتی دور میں گلی و نکڑ ڈراموں سے کی جس میں چار چاک کی ٹھیکہ گاڑی، چو ر پولس، سماجی، تعلیمی اور سیاسی موزوں پر ڈرامے کئے ہیں۔
اکرم خان نے بطور ڈائریکٹر اور رائٹر سب ٹی وی کے مشہور سیریل ’’مالیگاؤں کا چینٹو ‘‘ اور چینٹو بن گیا جینٹل مین‘‘ میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اکرم خان نے کچھ خاص احبابوں کا ذکر کیا جوان کے کاموں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں جن میں امتیاز آدرش ، مشتاق احمد مشتاق اور الامین چینٹو شامل ہیں۔