اجمل کالج کے طالب علم امرسنگھ تھاپانے آسام بارہویں بورڈ کے امتحان میں اول مقام حاصل کیا

ہوجائی۔31/جون، 2018 :اجمل کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کے طالب علم امر سنگھ تھاپا نے آسام بارہویں بورڈسائنس کے امتحان میں کل 500 نمبرات میں سے 486 نمبرات حاصل کرکے فرسٹ رینک سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ امر سنگھ نےاجمل فاؤنڈیشن کے ذریعے مفت چلائےجانے والے اجمل سوپر 40 پروگرام میں تربیت حاصل کی تھی۔
آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر، اجمل سی ایس آر کے سی ای او اور دھوبری ایم پی مولانا بدرالدین اجمل نے اس ہونہار طالب علم کی اس عظیم کامیابی پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہرکی کہ مستقلس میں بھی وہ اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑی کامیابی کے لئے اجمل فاؤنڈیش کے جنرل مینیجر خسرالاسلام، مینیجر ڈاکٹرایم، آر، ایچ آزاداور کالج کے پرنسپل عبد النور تعلقدار کے ساتھ کالج کا پوراعہل بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ یقینا اس کامیابی میں ان لوگوں کا بھی بڑا حصہ ہے۔
اجمل سی ایس آر کے جوائنٹ سی ای او ،برپیٹا ایم پی سراج الدین اجمل نے بھی امرسنگھ تھاپا کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ امرکے والدین اور اس کے اساتذہ کی کوششوں کوہم سلام کرتے ہیں اور دلی دعا ہےکہ امرسنگھ آگے بھی اپنی نمایاں کارکردگی کوبرقرار رکھیں گےاور تعلیمی میدان میں صوبہ آسام اور پورےملک کے لئے ایک ستارہ بن کر ابھریں گے۔
اجمل فاؤنڈیشن کی اس کامیابی پر ملک بھر سے اجمل فاؤنڈیشن، اجمل فیملی اور امر سنگھ تھاپا کو مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔
امرسنگھ تھاپا کے خوش نصیب والدونود سنگھ تھاپا نے اپنے بیٹے کی کامیا بی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا کہ اس کامیابی کا سہرابڑی حد تک ا جمل سی ایس آر کو جاتا ہے کہ انہوں نے میرے بیٹے کو ہر طرح کی سہولیا ت فراہم کی، اس لئے ہم اجمل فیملی ، اجمل کالج کے ذمہ داران اور اساتذہ کے بے حد شکر گذار ہیں۔
———————————————–