چرینجیوی پرساد کو کمشنر آف اورنگ آباد کا چارج ملا، ان سے ملاقات کے لیئے پیام انسانیت کا ایک وفد انکے دفتر پہونچا. کمشنر آف اورنگ آباد کافساد زدہ علاقے کا دورہ دونوں فرقوں کے عوام سے ملاقات ،فساد مکت اورنگ آباد کا عزم کیاگیا –
3جون ،جالنہ سے شیخ شعیب ندوی کی خاص رپورٹ، آمنا سامنا میڈیا :اورنگ آباد میں شرپسندوں نے شر کی تمام کوششیں کرڈالی اسکے بعد شہر کے ماحول میں ایک خوف چھایا رہا ہندو مسلم فسادات کا آغاز سمجھا جانے لگا… وضاحت ضروری ہے اورنگ آباد کو پچھلے کچھ ماہ سے کمشنر نہیں تھا ایڈیشنل کمشنر کررہے تھے گزشتہ جمعرات اکتیس مئ کو جناب چرینجیوی پرساد کو کمشنر آف اورنگ آباد کا چارج ملا
ان سے ملاقات کے لیئے پیام انسانیت کا ایک وفد انکے دفتر پہونچا. ملاقات کا مقصد انکا وقت 8 جون کا لینا تھا مگر حیرت انگیز طور پر جناب پرساد صاحب نے بڑی محبت سے گفتگو کی اور انھوں نے کہا مجھے اس جگہ پروگرام لینا ہے جہا فساد ہوا اور آج ہی لینا پھر آنا فانا پروگرام 4 گھنٹے پہلے طے پایا فساد زدہ علاقہ کے ہندؤں کو اور مسلم برادری کو جوڑنے کی کوشش کی گئی اس درمیان افطار اور تراویح بھی تھی
اللہ کی شان ہندؤں بھائیوں نے جین سماج کے ایک ھال میں پروگرام رکھا
پروگرام میں بھت بڑی تعداد دونوں طبقوں کی موجود تھی بڑی محبتوں کی گفتگو ہوتی رہی اور اہم فیصلے کے جانب جاتے ہوئے فساد مکت اورنگ آباد کا عزم کیا… فسادی یا سیاسی لوگوں پر ملامتیں کی گئی. پیام انسانیت کو سراہا گیا اور بڑی تعداد نے پیام انسانیت گروپ کو جوائن کیا..
اس پروگرام میں پولیس کمشنر 2 پی آئی اور اے سی پی موجود تھے
*یہ بھت ہی مسرت اور خوشی کی بات ہے کہ پیام انسانیت کے پلیٹ فارم سے پورے شہر کے امن کی بات ہوئی یہ پورے شھر کی فضا کو نارمل کرنے کے لیے بڑا قدم مانا جارہا ہے*