صفا بیت المال شاخ ضلع ہنگولی نے شہر ہنگولی واطراف کے ایک سوپچاس ۱۵۰/سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم… رمضان المبارک غرباء پروری کا مہینہ ھے

عام دنوں میں خدمت خلق کا ثواب دیگر عبادات سے بڑھ جاتا ہے تو ماہ مقدس میں خدمت خلق کے اجر میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے. ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں غرباء پروری کی مثال قائم کرتے ہوئے صفا بیت المال شاخ ضلع ہنگولی نے شہر ہنگولی واطراف کے ایک سوپچاس ۱۵۰/سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کرکے غریبوں کی بروقت مدد کرکے دعائیں لی ہیں.
شہر ہنگولی کے مؤقر ومعزز سیاسی، ذمہ داران جناب شکیل بھائی کونسلرعارف بھائ کونسلر عبدالقیوم صاحب اسکیراپ والے سیدظفرپٹیل اورسماجی ذمداران مذہبی علماء کی موجودگی میں مدرسہ فیضان ارشد محلہ مستان شاہ نگرعیدگاہ روڑ اس رمضان راشن کٹ( گیہوں،چاول،شکر،دالیں، تیل اور ضروریات زندگی کے سامان) کو تقسیم کیا گیا –

قابل مبارک باد ہیں جناب عبدالرحمن صاحب اعظم کالونی پٹھان امجدخان موسی بھائی تانمبولی واراکین صفا بیت المال شاخ ہنگولی جن کی خدمت خلق میں جہدمسلسل کا یہ نتیجہ ہے کہ ۱۵۰/گھرانوں کو ماہ مقدس میں رمضان راشن کٹ کے ذریعہ بڑی حدتک راحت ملی.اللہ تعالی اراکین صفا بیت المال اور ان کے معاونین کودارین میں اپنی شایان شان بدل عطا فرمائے.آمین
منجانب: اعجاز خان بیتی خادم صفاء ضلع ہنگولی