حاجی غلام نبی ابراہیم بھائی جان کی جانب سے افطار پار ٹی کا اہتمام  بلا مذہب وملت سیاسی ،سماجی،فلمی اورمذہبی معروف شخصیات کی شرکت

ممبئی،۲۸ مئی۲۰۱۸ بروز پیر، (آمنا سامنا میڈیا نامہ نگار) عائشہ ٹاور حسنہ بادلین سانتاکروزایسٹ میں معروف سماجی شخصیت حج کمیٹی آف انڈیا سابق چیرمین و مہاراشٹر کانگریس اقلیتی سیل کے نائب صدرحاجی غلام نبی ابراہیم بھائی جان کی جانب سے افطار پار ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بلا مذہب وملت سیاسی ،سماجی،فلمی اورمذہبی معروف شخصیات کی شرکت اس افطار پارٹی میں بطور خاص کانگریس کے لیڈران میں سابق وزیرپرکاش جیسوال، سبودھ کانت سہائے ، ممبر آف پارلیمنٹ حسین دلوائی، بھائی جگتاب ، مانک راو ٹھاکرے، سبق وزیربالا صاحب تھوراٹ فلمی اداکاروں میں رضامراد،رنجیت اور علی خان نے شرکت کی۔ حاجی ابراہیم بھائی جان گزشتہ اٹھارہ برسوں سے بین المذاہب اتحاد کے لیے اس طرح کی افطار پارٹیوں کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔