راہل گاندھی سے ہمارے تعلقات بہتر ہیں ، فیصلے وقت پرہوں گے: اکھلیش یادو

لکھنؤ10 مئی : سماج وادی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کے لیے تیارہوجائیں کے بیان پر کہا کہ یہ تو الیکشن کے بعد ہی طے ہوگا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ راہل کے وزیر اعظم بننے کے دعوے کی حمایت کرتے ہیں تو اس کے جواب میں اکھلیش نے کہا کہ یہ انتخابات کے بعد طے ہوگا۔ اگرچہ راہل گاندھی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ابھی تو ہم پانچ تھے، مگر اب سات ہو گئے ہیں۔ انتخابات کے بعد جو مطلع در پیش ہوگا اس کے پیش نظر فیصلے لئے جائیں گے ۔ ایس پی نے ریاستی اسمبلی کا گزشتہ انتخاب کانگریس کے ساتھ اتحاد قائم کرکے لڑا تھا،مگر یہ تجربہ مودی اورامیت شاہ کی وجہ سے ناکام ہوگیا تھا ۔ تاہم ا س کے باوجود اکھلیش ہر موقع پر کہتے رہے ہیں کہ کانگریس اور راہل کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو پانچ سیٹیں ملی تھیں۔ حالیہ دنوں گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا ضمنی انتخاب جیتنے سے اس ممبران پارلیمنٹ کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ہیں۔ واضح ہو کہ کانگریس کے یوراج راہل گاندھی نے گزشتہ 8 مئی کومودی کے جوب میں بنگلور میں کہا تھا کہ اگر سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آتی ہے تو وہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں ۔