بھاجپا سرکاریں خواتین اور اقلیتی فرقہ پر ظلم وتشدد روک پانے میں ناکام
سہارنپور ( احمد رضا)علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ چھ روز سے شرپسند عناصر کے ذریعہ غنڈہ گردی، جانلیوا حملوں اور مارپیٹ کی شکل میں ایک سازش کے تحت جو پر تشدد وار داتیں بے خوف انداز میں کیگئی اور پولیس کے سامنے جو غیر قانونی اقدام کئے گئے اس سے یہ نتیجہ اخذکیا جانا سہل ہے کہ بھاجپائی سرکار میں بھگوا عناصر مسلم فرقہ پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں ایسے نازک ماحول اور پر تشدد واقعات پر بھی ریاستی اور مرکزی سرکار کی چپی خطرناک حالات کی جانب اشارہ کر رہی ہے یہ سبھی جانتے ہیں کہ پہلے دلی یونیورسٹی اسکے بعد بنارس اور آج علیگڑھ یونیورسٹی پرہندو یواواہنی کارکنان کا حملہ ملک کے جمہوری نظام پر حملہ ہے اسکو آئندہ برداشت نہی کیا جائیگا !
ملک یوتھ ایسو سی ایشن کے سربراہ عرفان راز ملک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ آج واضع کیا ہیکہ سبکا ساتھ سبکا وکاس کانعرہ ایک چھلاوا ملک میں عدم رواداری، زناکاری ، قتل اور اغواکی وارداتیں عام ہیں یوپی جرائم کا مرکز بن چکاہے مسلمانوں پر ظلم وستم کی بھر مار ہے! الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بھی بڑھتی عدم رواداری، زناکاری اور خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی وارداتوں پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اناؤ ریپ اور مرڈر معاملہ کی اصلیت معلوم کرا لی ہے اور بھاجپائی ممبر اسمبلی یہ ملک ہمارا ہے ہمکو احتجاج کیلئے مجبور نہ کیا جائے ملک کی ایک اربب آبادی آج بھی پر امن ہے اور ہمارے ساتھ ہے !ملک کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوچکاہے غریب مزدور روزی روٹی کیلئے اپنے آپ سے جنگ کر رہے ہیں وزیر اعظم اور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی کہتے ہیں ہم نے لاء اینڈ آڈر کو طقویت فراہم کی ہے ملک کے مجبور عوام کیساتھ اس سے بڑا مذاق ہوہی نہی سکتا کہ ریپ ، قتل ، لوٹ ، نسلی اور فرقہ وارانہ تکرار یہاں عام ہے غریب کا درد غریبی سے گزرنے والا ہی جانے مودی اور یوگی سرکارکو غریبوں کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیرہاہے ! اخبار نویسوں کو جاری اہم بیان میں ملک یوتھ ایسو سی ایشن کے قومی رہبر عرفان راز ملک ملک نے واضع کیاکہ بھاجپا سرکار میں بہو بیٹیوں کی عزت محفوظ نہی رہی ہر جانب لاقانونیت اور جنگل راج کا دبدبہ ہے اسیلئے ہم اس عمل کی مذمت کرنیکو مجبور ہیں عرفان راز ملک نے زور دیکر کہاکہ سبکا وکاس سبکا ساتھ کا نعرہ لگانیوالی بھاجپا سرکار آج خواتین اور اقلیتی فرقہ پر ظلم وستم روکپانے میں ناکام بنی ہے بھاجپاکے ممبران اسمبلی ہی زنا ، لوٹ اور ، قتل اور اغوا کے معاملات میں پیش پیش ہیں جومہذب سماج کیلئے شرمناک عمل ہے؟ بھاجپائی کارکنان ملک کی عوام کی پستی اور بربادی کا سبب بن چکے ہیں ملک آگے جانیکی بجائے نیچے کی جانب آرہاہے اور وزیر اعظم گفتار کے غازی بنے بیٹھے ہیں ملک کا اقتصادی ڈھانچہ برباد ہورہاہے سہارنپور ووڈ کارونگ کا دنیا میں نمبر ون کاروبار بھی بھاجپائی سرکار کی بد نیتی کے باعث آج تباہی کے دہانے پر ہے بیروزگاری بیتحاشہ بڑھی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی ہم پلہ جماعتوں کی سوچ بھی بڑے گھرانوں اور مفاد پرستی پر مبنی ہے ہم عوام کے دلوں کو جوڑ کر ملک کو اور ہندو مسلمانوں کو ایک پلاننگ کے تحت تقسیم کرنے والے عناصر سے بچانا چاہتے ہیں!
علاوہ اذیں گزشتہ روزمسلم ملک یوتھ ایسو سی ایشن کی ایک اہم میٹنگ کل دیر شام میرٹھ شہر کے اسلام نگر علاقہ میں شاہ عالم کی زیر نگرانی منعقد کی گئی اس اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ملک یوتھ ایسو سی ایشن کے قومی قائد عرفان راز ملک نے عام آدمی پر ہو رہے د ظلم و ستم پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں پسماندہ، پچھڑی اور کمزور برادریوں کو ہراساں کرنا فوری طور پر بندنہیں کرتی ہیں تو انکی حمایت میں مسلم ملک ایسو سی ایشن سڑکوں پر اترکراپنی سہی بات منوانے کیلئے مظاہرہ کریگا اور جب تک ظلم و ستم کا یہ قابل شرم عمل نہیں رکتا توہمارا یونٹ مسلسل جدوجہد جاری رکھے گا . اس کیلئے مسلم ملک ایسو سی ایشن اور دیگر سوشل یونٹ بھی ہمارے ساتھ اس ستم کیخلاف پر امن طور پر سخت سے سخت قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں! آج جاری ایک پریس ریلیز میں ملک سماج کے قومی صدر عرفان راز ملک اور مسلم یوتھ ملک سماج کے سیکریٹری شان عالم نے کہاہیکہ آزادی کے ۷۰ سال کے دوران ابھی بھی ملک میں چند مٹھی بھر یاپھر یہ مانوکہ کل آبادی کے صرف ۵ فیصد لوگ ملک کی کل قومی املاک و اقتدار پر اپنی گرفت بنائیں رکھنے کے لئے کمزوروں، مفلسوں، پسماندہ لوگوں، دلتوں اور مسلمانوں کو اپنی بربریت کا مستقل نشانہ بنائے رہتے ہیں