حکومت مہاراشٹر نے اساتذہ اہلیتی امتحان (TET) بتاریخ ۸ جولائی ۲۰۱۸ کو منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اور اس روز UGC۔NET کا امتحان بھی منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کے سبب TET امتحان میں شریک ہونے والے طلباء NET امتحان سے مستثنی رہیں گے۔ اسی طرح UGC۔NET کا امتحان دینے والے طلباء TET امتحان سے محروم رہیں گے۔ ان دونوں ہی صورتوں میں بحر حال نقصان طلباء کا ہی ہونا ہے۔لہذا اس ضمن میں SIO مہاراشٹر ساؤتھ کے ایک وفد نے ڈائریکٹر آف مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینشن ڈپارٹمنٹ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلہ پر سنجیدگی سے غوروخوص کریں اور TET امتحان کی مندرجہ بالا تاریخ کو مستقبل میں کسی مناسب موقع پر منعقد کریں۔تاکہ طلباء NET جیسے انتہائی اہم امتحان سے مستفید ہو سکیں۔
امید ہے کہ حکومت مہاراشٹر SIO مہاراشٹر ساؤتھ زون کے اس مطالبہ کے توسط سے طلباء کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے معاشرے میں مثبت سوچ کی مثال پیش کرے گی۔