سالانہ اجلاس ورسم اجراء کتاب احوال وآثار سے علماء کرام کا خطاب قرآنکریم اور سیرت نبوی ﷺپرہوگی صالح معاشرہ کی تشکیل

سہارنپور( احمد رضا)شہر کے نزدیک واقع مقامی قصبہ ست پورہ میں دینی وتعلیمی ادارہ جامعہ علوم القرآن میں حفاظ کرام کی دستار بندی اور ولی کامل مرد قلندر مولانا مفتی شاہ عبد القیوم رائے پوریؒ کی احوال زندگی پر مشاہیر اہل علم وقلم کے مضامین کے مجموعہ بنام احوال وآثار کا رسم اجراء عمل میں آیا ، اس موقع پر اجلاس عام سے خطا ب کرتے ہوئے صدر محترم مشہور روحانی بزرگ جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور کے مہتمم مولانا محمد ہاشم نے کہا کہ اسلاف کی زندگی کا مطالعہ انسان کے اندر صالح انقلاب برپا کرتا ہے ، اور گم گشتہ راہ انسانیت کو راہِ راست پر لاتا ہے، اور ادارہ کے مہتمم کو ان کی اچھی تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد دی ، خلیفہ مولانا مسیح اللہ خانصاحب مولانا عبد الستار بوڑیوی نے کہا کہ علم انسان کا زیور ہے اور عمل اس میں نکھار پیدا کرتا اور چمکاتا ہے اور جو چمک جائے اس کو دنیا خانقاہ رائے پور کے نام سے یاد کرتی ہے 249
مشہور دینی وتعلیمی ادارہ جامعہ علوم القرآن میں حفاظ کرام کی دستار بندی اور ولی کامل مرد قلندر مولانا مفتی شاہ عبد القیوم رائے پوریؒ کی احوال زندگی پر مشاہیر اہل علم وقلم کے مضامین کے مجموعہ بنام احوال وآثار کا رسم اجراء کرنیکے لئے آئے مہمان خصوصی مولانا نعمت اللہ عسکری نے کہا کہ محترم وبابرکت مہینہ قریب ہے اس کی تیاری کریں اور قرب خداوندی حاصل کرنے کے لئے اس کو نبی کریم کے بتلائے ہوئے طریقہ کے مطابق گذاریں نیز حفاظ کرام کا آخری درس بھی آپ ہی نے دیا اور قرآن کریم کے فضائل اس کی برکات پر مدلل خطاب کیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشہور عالم دین مولانا سلیم قاسمی نے قرآن کی صداقت وحقانیت اور حامل قرآن کی ذمہ داری کے عنوان سے پر مغز بیان کیا ، خانقاہ رائے پور کے مسند نشیں مفتی عبد القیوم ؒ کے جانشیں الحاج شاہ عتیق نے بھی بزرگوں اور اکابرین سے استفادہ کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سلیم دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ولی کامل سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے قلیل عرصہ میں شب وروز کی کوشش سے یہ ضخیم کتاب تیار کی ، جامعہ مظاہر علوم سے تشریف فرماکر مولانا محمد احمد نے اپنے خطاب میں قرآن پاک کے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو باعث برکت بتلایا اور تازہ کتاب کا تعارف بھی فرمایا، جامعہ فلاح دارین سہارنپور کے مہتمم مولانا محمد شاہد مظاہری نے مجمع عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کو اس وقت سخت ضرورت ہے کہ اپنے علماء واکابر سے جڑیں اور اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کرائیں ، اسی میں ہماری ترقی کا راز مضمر ہے، شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں مولانا محمد ناظم قاسمی ، مولانا مفتی سید محمد ریاض ندوی مہتمم مدرسہ عزیز القرآن صابری، مولانا محمد فاروق ندوی ،مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی ، مولانا اسعد قاسمی، ملاجی بکری والے خواص پوری،حافظ محمد ہاشم،حافظ شکیل، قاری محمد نعمان، قاری مقیم، حافظ محمد ابرار کھجناور، قاری محمد اسحاق فلاحی ، نوشاد پردھا ن ، راؤ عبد الجلیل، راؤ کلن کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ مولانا مکرم کے علاوہ علاقہ کے معزز افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور صد ر محترم کی دعا پر اختتام ہوا ، جامعہ کے مہتمم مولانا سلیم احمد مظاہری نے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا ، اور اخیر میں امسال تمام طلباء کو مدرسہ کی جانب سے ڈریس بھی تقسیم کی گئی !