بُروں کے ساتھ برا مت بنو اِس لئے کہ تم پانی سے خون صاف کرسکتے ہو پَر خون سے خون نہیں۔…… الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں کی مسجد اشرف میں ایک اہم میٹنگ

رپورٹ :محمدامین الرشید سیتامڑھی

آج مورخہ 6مئی 2018 موافق 19شعبان المعظم سنہ 1439ھ بروز اتوار بوقت 10بجےصبح
الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں کی مسجد اشرف میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی –
مجلس کا آغاز قاری محمد مامون الرشید صاحب دامت برکاتہم استاد مدرسہ طیب المدارس پریہار کی تلاوت سے ھوا
نعت ماسٹر انصاری کے صاحبزادے نے عمدہ آواز میں نعت نبی گنگنایا
بعدہ مجلس کے صدر حضرت مولانا مناظر عالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے مسجد کے اہمیت پر روشنی ڈالی اسکے بعد انہوں نے کہا کہ
نیکوں کے ساتھ نیک بنو لیکن بُروں کے ساتھ برا مت بنو اِس لئے کہ تم پانی سے خون صاف کرسکتے ہو پَر خون سے خون نہیں۔

اللہ تعالی مومن کو اس لئے آزمائش میں مبتلا کرتے ہیں تاکہ اس دنیا میں اسکو مزید انعامات سے نوازے اور آخرت میں یہ آزمائش مغفرت اور رفع درجات کا سبب بنے لیکن وہ بے صبری اور آہ و بکاء کے ذریعہ اس آزمائش کو اپنے لئے بہت بڑا عذاب بناتا ہے۔
‏انسان اپنے دفاع میں بہت کچھ کر سکتا ہے
مگر اسے کسی نہ کسی رشتے کی خاطر
خاموشی اختیار کرنی پڑتی ہے_
اور یہ ایک بہت بڑا تکلیف دہ عمل ہے
جس میں کنہواں بستی کی جامع مسجد جوکہ انتہائی بوسیدہ حالت میں ھے_
اور نمازیوں کیلیئے جگہ بہت تنگ بھی ھے اسی کی تعمیر جدید)(زمین کشادہ) پر غور خوص کیاگیا
اس میٹنگ میں گاؤں کے مندرجہ ذیل حضرات نے شرکت فرمائی_
(1)حضرت مولانا مظفر حسین صاحب مظاھری
(2)حضرت مولانا مناظر عالم صاحب قاسمی
(3)حضرت مولانا فضل کریم صاحب مفتاحی
(4)حضرت مولانا محمد زبیر صاحب قاسمی
(5)حضرت مولانا محمد انورالحق صاحب
(6)مولانا محمد مخدوم صاحب
(7)حضرت قاری محمد مامون الرشید صاحب
(8)قاری محمد امتیاز صاحب
(9)مولانا حفظ الرحمن صاحب
(10)قاری محمد صلاح الدین(گلاب) صاحب
(11)محمد امین الرشید سیتامڑھی
(12)مولانا رحمت اللہ قاسمی
(13)شمیم انصاری
(14)اظہر انصاری
(15)عبدالہادی ،ونوجوان کنہواں
رپورٹ_____

(١) بالاتفاق یہ طےپایا کہ مسجد کی تعمیر جدید ستمبر 2018 سے شروع کیاجائے گا
(٢)تمام اہل بستی (کنہواں) اپنی حیثیت کے مطابق مسجد کا تعاون کریں
(٣)اس میٹنگ میں صدر، نائب صدر، سکریٹری، نائب سکریٹری، خزانچی اور ممبر کا تعین بھی کیا گیا جو مندرجہ ذیل ہیں
جدید تشکیل شدہ کمیٹی برائے تعمیر جدید جامع مسجد کنہواں_

سکریٹری تعمیر مسجد :قاری محمد صلاح الدین (گلاب) صاحب
نائب سکریٹری تعمیر مسجد :قاری محمد مامون الرشید صاحب

صدر تعمیر مسجد :حضرت مولانا مناظر عالم صاحب قاسمی
نائب صدر :مولانا محمد زبیر صاحب قاسمی
خزانچی تعمیر مسجد :قاری محمد احمد اللہ صاحب
نائب خزانچی :مولانا حفظ الرحمن صاحب
ممبران : محمد طلحہ، محمد مصلح الدین، محمد مصطفٰی عرف بھگلو، صرف عالم، عبدالوہاب عرف للواور مولانا رضوان صاحبان
ھم دردانہ اپیل
بہی خواہان اسلام وہمدردان ملت اسلامیہ سے گذارش ھے مسجد کے تعمیر جدید میں حصہ لیں اور اپنے لئیے ذخیرہ آخرت بنائیں آمین