ممبئی کی مسلم آبادی میں کھیل کا میدان ,چرس ،گرد،گانجہ پینے والوںکا قبضہ

ممبئی کی مسلم آبادی میں کھیل کا میدان ممبئی شہر کی گنجان مسلم آبادی میں بچوں کے کھیلنے کیلئے میدان بہت ہی کم ہیں اور جو ہیں ان میں نشہ خوروں نے اڈے جما رکھے ہیں۔ صرف ایک مثال کافی ہے ،ناگپاڑہ مستان تالاب میدان میں چرس ،گرد،گانجہ پینے والوں نے ایسا قبضہ کررکھا ہے کہ آس پاس کے فکر مند والدین نے اپنے بچوں کو سختی سے میدان جانے پر پابندی لگارکھی ہے کہ کہیں وہ بھی نشہ خوری کی لعنت کا شکار نہ ہو جائیں یا نشہ کرنے والے انہیں کچھ نقصان نہ پہنچادیں ۔شہر کے دیگر میدانوں اور سرکاری گراؤنڈ کی حالت بھی ایسی ہی ہے۔کہیں کہیں تو پارکوں اور میدانوں کو جھوپڑ پٹیوں کے نالے بہتے ہیں اور اسے بیت الخلا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جو نریندر مودی کے سوچھ بھارت کو منھ چڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔میدانوں اور پارکوں کی ایسی حالت سے بچوں کو صحت کیا ملے گی الٹا ان کے بیمار ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ آخر بچے اسکول کی چھٹیوں میں کھیلنے کیلئے جائیں تو کہاں جائیں ؟کیا یہ ان سے ان کا بچپن چھیننے جیسا نہیں ہے ؟ انتظامیہ اور ذمہ دار شہریوں کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں اور میدانوں کو نشہ اور گندگی پھیلانے والوں سے پاک کرکے صاف ستھرا میدان بچوں کے کھیلنے کیلئے مہیا کرائیں ، جو کہ ان کا حق بھی ہے ۔

محفوظ الرحمن انصاری ۔ مورلینڈ روڈ ۔ ممبئی ۔ موبائل: 9869398281۔ای میل : mehfuzurrehman72@gmail.com