مدرسہ مفتاح العلوم سرائے حسام الدین کا کل دیر رات تیسرا شاندار دستار بندی جلسہ, علماء کرام کے دست مبارک سے حفاظ کرام کی دستار بندی

سہارنپور(احمد رضا)مدرسہ مفتاح العلوم سرائے حسام الدین کا کل دیر رات تیسرا شاندار دستار بندی جلسہ یہاں درگاہ شاہ نور صاحبؒ کے آنگن میں منعقد کیاگیا جسمیں امسال حفظ کر نیوالت بیس حفاظ کی شاندار انداز میں علماء کرام کے دست مبارک سے دستار بندی کی گئی اس موقع پر ضلع کے درجن بھر علماء کرام موجود تھے!مدرسہ مفتاح العلوم سرائے حسام الدین کے منتظم قاری شہاب الدین نے کہاکہ یہ مدرسہ کا تیسرا سالانہ دستار بندی جلسہ ہے اس بار بیس بچے قرآن پاک حفض کرتے ہوئے ہمارے مدرسہ سے فراغت پا گئے ہیں اور یہ سلسلہ یہاں لگاتار جاری رہیگا ہم نے ابھی تک سو سے زائد حافظ تیار کئے ہیں کہ جو ملک اور ملت کی دینی خدمات میں مشغول ہیں! اس موقع پر ناطم اور متولی قاری عبد الرحمان نے بچوں کو توصیف اور دستار پیش کی ریہڑی تاجپورہ کے ناظم اعلیٰ مولانا اختر صاحب نے فراغت پانیوالے حفاظ کو نیک خواہشات سے نوازا اور اپنا سنجیدہ پیغام پڑھا اس اہم موقع پر مولا اختر نے اپنے صدارتی خطاب میں عرض کیاہیکہ تعلیم لڑکوں کیساتھ ساتھ ہماری لڑکیوں کے لئے بہت ضروری ہے خواتین نت پورے عالم میں اسلامی تعلیم حاصل کرکے بلندمقام حاصل کئے اور معاشرے کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر تعلیم کی روشنی سے منورکیا مولانا اخترنے صحابیات کی زندگی کو سامنے رکھ کر مرد و عورتوں کو دنیاوی زندگی گزارنے پرزوردیا،دینی ،دعوتی واصلاحی اجلاس میں ریہڑی تاجپورہ کے ناظم اعلیٰ مولانا اختر صاحب نے اپنے بیان میں کہاکہ عورتیں اگرتعلیم یافتہ ہوں تو وہ معاشرہ کو تعلیم کے ز یورسے آراستہ کرسکتی ہیں اوراپنے بچے وبچیوں کو تعلیم کی بلندیوں تک پہنچاسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھیقوم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی ہے مولانا اختر بیباک لہجہ میں فرمایاکہ مرد اور خواتین اسلام کی زندگی کو سامنے رکھ کر اپنے بچوں اور بچیوں کے دینی اور عصری تعلیم حاصل کرنے پر زوردیں تاکہ پست ہوتی جارہی ہماری قوم بھی ترقی کی سیڑھیاں عبور کر سکے