3مئی : موتیہاری بہار : آمین الرشید نمائندہ ( آمنا سامنا میڈیا )
بہار:مظفرپورسے دہلی جارہی بس موتہاری کے این ایچ 28پرکوٹواعلاقے میں بنگراکے قریب میگاہوٹل کے پاس اچانک بس پلٹ گئی ،جس میں اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں لگی آگ سے 18سے زائدلوگوں کی جھلس کرموت ہوگئی ہے، یہ تعدادبڑھ بھی سکتی ہے۔جس بس میں پلٹ کرآگ لگی ہے اس کا نمبرUP-75AT/2312ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق، بس میں قریب 32افرادسوارتھے جس میں پانچ لوگوں ہی باہرنکالاجاسکاہے، جوبری طرح سے زخمی اورجھلس گئے ہیں انہیں علاج کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔راحت کاری اوربچاؤ کاکام جاری ہے۔