مدرسہ توحیدیہ قمر العلوم بھپورہ کا اختتامی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر  مولانا محمد صفی الرحمن،احمد حسین مدنی ، مفتی عبید اللہ اور شمشاد راہی ہوئے شریک 

دربھنگہ :۲۸؍ اپریل (نمائندہ )مدرسہ توحیدیہ قمر العلوم بھپورہ ، دربھنگہ کا اختتامی اجلاس گذشتہ۲۷؍اپریل کی شب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ اجلاس کا افتتاح حافظ و قاری محمد کوثر (مدرس مدرسہ ہذا ) کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس سے قبل مغرب تا عشاء مدرسہ کے طلباء و طالبات نے دلچسپ مکالمات ، تقاریر اور حمت و نعت پر مشتمل دلکش پروگرام پیش کیا ۔ نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ مولانا سہیل احمد ندوی کی سرپرستی اور مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ کے صدر المدرسین مولانا محمد صفی الرحمن کی صدارت میں منعقدپروگرام کی نظامت صحافی ڈاکٹر عبد المتین قاسمی ( میلان چوک دربھنگہ) نے خوبصورتی سے انجام دیا ۔ نوجوان خطیب مولانا احمد حسین مدنی قاسمی (امام و خطیب فضیلت کالونی مسجد دربھنگہ ) ،مولانا مفتی عبید اللہ (استاد مدرسہ دار العلوم اسلامیہ امارت شرعیہ پٹنہ) ،مولانا محمد احسن اقبال قاسمی (امام حج بھون پٹنہ )اور مولانا مفتی عبد السلام مظاہری سپول نے مجمع سے خطاب کیا اور اصلاح معاشرہ کے تمام پہلوؤں سے شرکاء کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ۔ شاعر اسلام قاری شمشاد راہی دال کولہ بنگال رات بھر سامعین کو نہایت دلکش انداز میں نعتیہ کلام پیش کرکے محظوظ کرتے رہے ۔ رات کے تین بجے صدر محترم مولانا صفی الرحمن کے خطاب اور دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا ۔ مدرسہ کے ذمہ دارمولانا منت اللہ قاسمی کے علاوہ ڈاکٹر پرویز ، شاہ عظمت اللہ ابو سعید ، آل حسن ، وصی احمد ، رضاء الحق ، عظیم چاند،سردار خان ،شمشیر عالم ،شفیع الرحمن ، نیاز احمد ، وسی احمد ،حافظ نور ، مولانا دانش ،محمد ظفیر ،پرویز ، محمد چاند ، محمد سلطان ، عبد الجبار، محمد رضوان اور محمد فخر عالم سمیت سینکڑوں لوگ قرب و جوار کے شریک ہوئے ۔