وزیرِ تعلیم کے ہاتھوں نوازے گئے جمیل اختر شفیق

سیتامڑھی ( کلیم اختر شفیق ) ضلع کے اُبھرتے ہوئے مشہور نوجوان شاعر جمیل اخترشفیق اردو ڈائرکٹوریٹ کے زیراہتمام منعقد ہونے والا دو روزہ "جشنِ اردو "کے پروگرام میں سنیچر کی شب پٹنہ میں نوازے گئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کرشن میموریل ہال پٹنہ میں اُنہیں وزیر تعلیم کے ہاتھوں بہار اور بہار کے باہر سے آئے ہوئے مقتدر شخصیات کی موجودگی میں ڈائرکٹوریٹ سے منظور اُن کی آنے والی کتاب "دھوپ کا مسافر "کے لیے انہیں چیک دیا گیا ۔ واضح رہے کہ جمیل اخترشفیق سیتامڑھی ضلع کے تحت باجپٹی بلاک کے سنڈوارہ بستی کے رہنے والے ہیں، اُن کے والد ماسٹر شفیق صاحب پیشے سے ٹیچر ہیں۔ جمیل اخترشفیق کی اس کامیابی سے ضلع کا نام روشن ہوا ہے قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جمیل صاحب گرچہ ایک غریب خانواد ے میں پیدا ہوئے لیکن اپنی محنت اور لگن کے سبب ملک اور ملک سے باہر شعروادب کے شیدائیوں میں ان کی گہری چھاپ ہے بڑے بڑے مشاعروں میں آج ان کی موجودگی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے ۔ اس خوشی کے موقع پر نیک تمناؤں کے ساتھ ملک کی کئ باوقار ہستیوں نے انہیں مبارکبادی دی ہے اُن میں شیخ خورشید عالم مدنی، مولانا عنایت اللہ جوہر اصلاحی، دربھنگہ ٹائمس کے ایڈیٹر ڈاکٹر منصور خوشتر، مشہور کہانی کار معین گریڈیہوی، نوجوان قلمکار انظار احمد صادق، صحافی طالب حسین آزاد، مصباح الدین جعفری، عبدالغفار سلفی بنارس، مولانا فضل الرحمان اٹاوی، یحیٰ فہیم، شاعرہ تحسین روزی، پرویز انجم، شاعر جنیدعالم آروی، شیدا بگھونوی، محترمہ ناظرین عشرت، ابوالکلام سلفی خطیب آئ پلس ٹی وی، وغیرہ کے اسماء خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں ۔