ضلع کے باجپٹی بلاک حلقہ کے بری پھلوریہ گاؤں میں واقع \” جامعہ محمود البنات شمس نگر بسول \” میں طالبات کا سالانہ اختتامی پروگرام کا انعقاد
سیتامڑھی ( کلیم اختر شفیق) ضلع کے باجپٹی بلاک حلقہ کے بری پھلوریہ گاؤں میں واقع \” جامعہ محمود البنات شمس نگر بسول \” میں طالبات کا سالانہ اختتامی پروگرام کا انعقاد بلاک حلقہ کے بری پھلوریہ گاؤں میں واقع ” جامعہ محمود البنات شمس نگر بسول ” میں طالبات کا سالانہ اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہتمم حضرت مولانا احسان الحق شمسی قاسمی نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا جاتا ہے انہوں نےکہا کہ اس پروگرام کے کرانے کا اہم مقصد ہے کہ طالبات نے اندر تقریری و تحریری صلاحیت پیدا ہوسکے انہوں نےکہا کہ اس طرح کا پروگرام کرانے سے بچوں کے اندر آگے بڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور بچے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور پڑھنے کا جذبہ ہوتا ہے انہوں نے اس موقع پر اپنے مختصر سے خطاب میں حضرت مولانا احسان الحق شمسی قاسمی نے کہا کہ یہ ادارہ آپ کا اپنا ادارہ ہے آپ ہی عوام کے تعاون اور نیک مشورہ سے آپ کا ادارہ چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کا مستقبل آپ عوام کے ہی ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ آپ ہم آپ تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اس ادارہ میں غریب و نادار طالبات کو لاکر داخلہ کروائیں ہم اس کے مستقبل کے عزائم پو پورا کرنے میں آپ کا تعاون بڑھ چڑھ کر کریں گے انہوں نےکہا کہ وہ ساتھ ساتھ ہر وقت اور ہر پل اس ادارہ کا پھر پور تعاون کرے اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔اس موقع پر جامعہ محمود البنات شمس نگر بسول کے صدر مدرس حضرت مولانا حافظ و قاری امتیاز احمد، مولانا بدیع الزماں صاحب کے علاوہ درجنوں اساتذہ کرام اس ادارہ میں درس وتدریس کا کام انجام دے رہے ہیں بچوں کے اس پروگرام میں شمس نگر بسول، بری پھلوریہ، بنتارہ وغیرہ کے علاوہ دیگر گاؤں کے مقامی علماء کرام بھی شریک رہیں ۔