سیرت فاطمہ نے الہ آباد ضلع کانام روشن کیا. مفتی فضل الرحمان قاسمی،

۲۹ اپریل، اتوار، مئوآئمہ، الہ آباد، نامہ نگار،

الہ آباد ضلع کی مسلم طالبہ سیرت فاطمہ نے سول امتحان میں ۸۱۰ نمبر حاصل کرکامیابی حاصل کی، الہ آباد ضلع میں اس کامیابی کولے کر خوشی کاماحول ہیے، مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہیے، الہ آباد کے نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان الہ آبادی نے کہا سیرت فاطمہ نے الہ آباد ضلع کانام روشن کیا ہیے، انہوں نے مسلم نوجوانوں نے درخواست کیاکہ اس کامیابی سے سبق لیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں آگے آئیں، اور اپنی محنتوں کو جاری رکھیں کامیابی ایک دن قدم چومے گی، مفتی الہ آبادی نے کہا تعلیم کے سلسلہ میں سچر کمیٹی کی رپورٹ مسلمانوں کے لئے انتہائی افسوس ناک ہیے، قوم مسلم تعلیم کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی، مفتی قاسمی نے کہا مسلمان اپنے بچوں کواعلی تعلیم حاصل کرائیں اگر اس کے ایک وقت بھوکا رہنا پڑے تواپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اسے بھی برداشت کریں، مفتی فضل الرحمان نے سیرت فاطمہ اور والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی،