مقدمات کے جلد نپٹارہ کیلئے ہائی کورٹ کی پہل ضلع میں سینئر جج احسان حسین اور باقر شمیم رضوی کی تعیناتی 

سہارنپور(احمد رضا) اتر پردیش الٰہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بار بار عدالتوں میں زیر التوا مقد مات کے جلد ازالہ کیلئے کوشش کرتے رہے ہیں اسی ضمن میں یہاں خالی عہدوں پر نئے ججوں کو بھیجا گیاہے اب امید جاگی ہے کہ جلد ہی زیر التوا مقد مات کانپٹارہ ممکن ہوگا! یوپی جوڈیشیلی کے دو سینئر جج صاحبان نے کل الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر یہاں آکر اپنے اپنے عہدے کا چارج حاصل کرتے ہوئے زیر التوا عدالتی کام کاج کا تیزی سے نپٹارہ شروع کردیاہے! جج احسان حسین نے اپر ضلع جج چہارم کی حیثیت سے اپنی عدالت میں پہلے کام کاج کا معائنہ کیا بعد میں عدالتی کاروائی کا اچھے ڈھنگ سے آغاز کیا دوسری جانب سول جج سینئر ڈویزن کی حیثیت سے جج باقر شمیم نے بھی اپنے اسٹاف سے بعد رسمی تعارف اور معلومات کے عدالتی کام سنجیدگی کیساتھ شروع کردیاہے! قابل ضلع جج میڈم سشیلا سنگھ کی زیر قیادت کافی سال بعد ہمارے ضلع میں ججوں کے سبھی خالی پر کرلئے گئے ہیں اور سالوں سے چند عدالتوں پر جو کام کاج کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہاتھا اب یقینی طور پر اس بوجھ کو نیا چارج سنبھالنیوالے قابل جج صاحبان ضلع جج سشیلا سنگھ کے ساتھ ملکر آپسی تعاون سے اس مقدمات کے اضافی بوجھ کو لازمی طور پر مقدمات کا سہل اور تیز رفتار سے نشانہ کے مطابق اپنی لیاقت و سوجھ بوجھ کے مطابق ازالہ کرنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے موئکلان اور پیروکاروں کو راحت پہنچانیکا اہم فریضہ پورا کریں گے! وکلاء کا کہنا ہے کہ سول کورٹ کے اہم عہدوں پر چارج لینیوالے دونوں سینئر جج احسان حسین اور جج باقر شمیم رضوی بہ اخلاق اور عمدہ کارکردگی کے حامل ہیں!
قابل غور ہے کہ کچھ جج صاحبان کے تبادلوں کے بعد یہاں بہت سی عدالتی کھالی چلی آرہی تھیں وہیں مقدمات کا بوجھ لگاتار بڑھتا جا رہاہے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ضلع سطح پر عدالتوں میں خالی پڑے عہدوں کو پر کرنیکی بہتر کوششیں کی ہیں کل یہاں ہائی کورٹ نے یہاں کئی ججوں کو تعیناتی دی ہے ہائی کورٹ کے کل کے اہم احکامات کے مطابق یہاں آنیوالے نئے ججوں کو کام کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ہماری موجودہ قابل ضلع اور سیشن جج میڈم سشیلا سنگھ نے نئے ججوں سے رسمی تعارف کے بعد تمام سینئر ججوں کے ذریعہ فوری طور پر عدالتی کام کاج کیلئے ذمہ داری سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب عدالتی کام کاج کے بہتر نپٹارے میں تیزی آنالازمی ہے اپر ضلع جج چہارم اور سول جج سینئر ڈویزن کے کام کاج سبھالنے پر سول کورٹ کے سیکڑوں وکلاء اور پیروکاروں نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اب مقدمات کا تصفیہ جلد ممکن ہوگا اور فریقین مقدمہ کو انصاف کا ملنا بھی کافی آسان ہوگا!