تمام رات جلسوں کانہی بلکہ ذکر وتلاوت کا اہتمام ضروری: مولانا یعقوب

سہارنپور(احمد رضا)سہارنپور کی مشہور دینی درسگاہ مدرسہ معار ف القرآن آزاد کالونی کی مسجد تقویٰ میں کل دوپہر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدرمولانا محمد یعقوب بلند شہری نے شبِ برأت کے فضائل و معمولات بتلاتے ہوئے کہا کہ اس رات میں انفرادی نفلی عبادت ہے جو خاموشی سے ہونی چاہیئے قبرستان میں بھی ایصال ثواب کے لئے انفرادی طوری پر بغیرکسی شور شرابے کے جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں چراغاں ،میلہ، ٹھیلہ، چائے اور پکوڑے کی دکانیں لگاناان سب اعمال کا تعلق شبِ برأت سے نہیں ہے اسی طرح ساری ساری رات جلسوں کا اہتمام کرنا بھی مناسب نہیں ہے اس سے دیگر عبادات رہ جاتی ہے نوجوانوں اور بچوں کو چاہیئے کہ اسلام کی اصل اور صحیح شکل دنیا والوں کے سامنے پیش کریں ساری ساری رات موٹر سا ئیکلوں پر گھومنا کئی کئی نوجوانوں کا موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہوکر تیز رفتار سے دوڑنا یہ اسلامی اور ملکی دونوں قانونوں کی خلاف ورزی ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا ہے! مولانا بلند شہری نے مزید کہاکہ تما م غیر اسلامی غیر قانونی خرافات سے بچنا چایئے اور اپنے اپنے گھروں یا مسجدوں میں سکون سے عبادت میں یہ رات گزارنی چاہیئے اور اگلے دن ۱۵ ؍شعبان کو روزے کا اہتمام کرنا چاہیئے !آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدرمولانا محمد یعقوب بلند شہری نے شبِ برأت کے فضائل و معمولاتبیان کرتے ہوئے واضع کیا کہ یہ رات ہزار راتوں سے بہتر ہے اس پاک رات کو ژکر واذکار سے پاک ہی رہنے دیں اس رات عبادات کے وسیلہ سے اللہ کاقرب حاصل کریں اللہ بڑا رحما ن اور رحیم ہونے کیساتھ ساتھ سب کچھ سننے، دیکھنے اور جاننے والاہے!