کوئز مقابلے سے طلبہ کے حوصلے کو تقویت ملتی ہے ۔سحبان العارفین دینیات کوئز مقابلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا خطاب۔
جالے ۔26/اپریل (پریس ریلیز )
دینیات کوئز مقابلے میں شریک ہوکر نہ صرف میں اندر بے پناہ خوشی محسوس کر رہا ہوں بلکہ آج میں نے آپ کے اندر برجستگی کی جو کیفیت دیکھی ہے اور جس خود اعتمادی کے ساتھ آپ نے ہرسوال کا جواب دے کر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے اسے میں آپ سب کے خوش آئند مستقبل کے لئے نیک فال بھی تصور کرتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ کی یہی کوشش جاری رہی تو اس کے مثبت اثرات سماج کے ہر طبقہ کو متاثر کرنے والے ثابت ہوں گے یہ باتیں قاضی مجاہد الاسلام قاسمی علیہ الرحمہ کی سر زمین جا لے میں پیام انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم رحمانی دینیات کلاسیز کے طلبہ وطالبات کے درمیان ہوئے تیسرے اسلامی کوئز پروگرام کے اختتام پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اسلامک مشن اسکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر سحبان العارفین نے کہیں کوئز پروگرام شروع ہونے سے قبل پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر اور رحمانی دینیات کلاسیز کے ڈائریکٹر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی نے دینیات کلاسیز کا تعارف کراتے ہوئے اس کے اغراض ومقاصد اور اس کی آب تک کی حصولیابیوں پر اجمالی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اسکول میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کو دین کی بنیادی تعلیم دینے کے سلسلے میں جس سفر کی شروعات کی گئی تھی وہ اس وقت کامیابی کی کس منزل پر ہے اس کا اندازہ آپ کو اس کوئز مقابلے سے لگا لینا چاہئے تاہم ہمیں اس سمت میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سماج کا کوئی بھی بچہ بنیادی دینی معلومات سے ناواقف نہ رہ سکے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عرفان خان جالوی نے بھی اپنا مثبت تاثر پیش کیا اور کہا کہ آج کا یہ مقابلہ رحمانی دینیات کلاسیز کے ڈائریکٹر مولانا محمد ارشد فیضی کی محنت کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بچے قوم کی امانت ہیں جن کو دینی تعلیم سے آراستہ کر کے ہی ہم سماج میں کسی خوشگوار تبدیلی کے امکان کو روشن کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے کوئز مقابلے میں طلبہ وطالبات کو الگ الگ گروپ میں بانٹ کر ان سے ۔کھانے کی سنتیں ۔پینے کی سنتیں ۔فرائض وضو ۔فرائض غسل ۔شرائط نماز ۔فرائض نماز ۔ارکان اسلام ۔مشہور فرشتے ۔مشہور فرشتوں کے کام ۔مشہور آسمانی کتابیں ۔مشہور آسمانی کتابیں کن انبیاء پر نازل ہوئیں ۔مشہور خلفاء کے نام۔عربی میں دنوں کے نام ۔اسلامی مہینوں کے نام ۔مسنوں دعائیں ۔عام دینی معلومات۔چار کلمے مع ترجمہ ۔اسماء حسنی اور احادیث نبویہ جیسے اہم عنوانات سے الگ الگ تین سوالات کئے گئے جن کا طلبہ وطالبات کی جماعت نے پوری بر جستگی وخود اعتمادی کے ساتھ جواب دیا مقابلہ چونکہ برابر کا رہا اسی لئے کوئز کے حکم اور مہمان خصوصی سحبان العارفین نے برابری کے ساتھ کوئز مقابلے کے اختتام کا اعلان کیا واضح رہے کہ اس کوئز مقابلے میں بھی طلبہ وطالبات کی خاصی تعداد شریک رہی جن میں طالبات کی طرف سے ۔عفیفہ مظفر ۔ثانیہ پروین ۔درخشاں پروین بنت مولانا غلام مذکر خان ۔امامہ پروین ۔فریحہ صادق ۔عریفہ صادق ۔آمنہ ظفر رحمانی۔ آمنہ پروین۔عائشہ مظفر۔ام ہانی ۔زینب پروین ۔حرم فاطمہ ۔فرحین ۔زینب منظر۔فاطمہ ظفر۔اور طلبہ کی طرف سے یاور حسین خان ۔عبدالہادی ۔محمد صارم۔محمد فرحان۔محمد عنیق۔منور خورشید ۔محمد سلمان ۔محمد حامد ۔محمد عامر ۔محمد تحسین ۔عبد الباسط ۔محمد مسرور ۔عبد الاحد ۔اسعد کیفی اور کلیم اللہ سیفی مقابلے میں شریک رہے