‘میں قرآن ضرورپڑھوگا’ شیو سیناسر براہ ادھو ٹھاکرے

اورنگ آباد مہاراشٹر سے نوشاد عثمان نے خبر دی ہے کہ ‘میں نےجیسے ہی صبح اخبار میں پڑھا کہ شیو سیناکےسر براہ ادھو ٹھاکرے شہر اورنگ آباد آنے والے ہیں ، کچھ شیوسینکوں کو فون کر کےملاقات کروانے کی درخواست کی انھوں نے کوشش کی لیکن شائد وہ کامیاب نہیں ہوسکے – آخر جب پریس کانفرنس شروع ہوئی تو میں سیدھے داخل ھو گیا اور قریب جا کرکہا کی ‘اورنگ آ باد کی اقلیتی طبقہ کی جانب سے میں آپ کو قرآن کا مراٹھی ترجمہ تحفہ میں دینا چاہتاہوں ‘ انھوں نےکہا “ارے واہ ! بہت خوب ” اور وہ تعظیماً اٹھ کھڑے ہوئے قرآن دینے پر انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ وقت نکال کر اسے ضرور پڑھیں گے ۔ دیر تک میرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھا ۔ اس موقع پر ان کے کارکنوں نے خوشی کا اظہارکیا اورکچھ نے خواہش ظاہر کی کہ ہمیں بھی قرآن دیں –
واضح ہوکہ نوشاد عثمان جماعت اسلامی مہاراشٹر کے شعبہ دعوت سے وابستہ ہیں اور کئی سال تک مراٹھی ہفت روزہ ‘شودھن’ کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ غیر مسلموں میں دعوت اسلامی کے سلسلہ میں کافی سرگرم ہیں ۔ ان سے مزید معلومات کیلئے موبائل نمبر 09029429489 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔