قرآن سے رشتہ مضبوط کریں مسلمان..مفتی فضل الرحمان الہ آبادی، اپنے جمعہ کے خطاب میں کہا قرآن کے معانی ومطالب سمجھنے کی کوشش کریں مسلمان،
مئوآئمہ، الہ آباد،ہفتہ، نامہ نگار،
قرآن مکمل ضابطہ حیات ہیے، زندگی سے لے کر موت تمام گوشوں کی رہنمائی قرآن میں اللہ نے کیاہیے، مذکورہ خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے اپنے جمعہ کے خطاب میں کہیں، انہوں نے مسلمانوں سے قرآن کوسمجھنے پر زور دیا ہیے، انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ مسلمان انگریزی اور دوسرے علوم فنون سیکھنے کے لئے محنت کرتا ہیے روپیہ خرچ کرتاہیے، لیکن اسے کبھی فکر نہیں ہوتی کہ کبھی یہ جاننے کی کوشش کرے کہ اس کااللہ قرآن میں اس سے کیاکہہ رہاہیے،
مفتی فضل الرحمان نے کہا، قرآن صرف مردہ بخشوانے کے لئے اللہ نے نازل نہیں کیا ہیے انہوں نے مسلمانوں کو عربی زبان کے سیکھنے پر ابھارا،
مفتی الہ آبادی نے کہا، آج مسلمانوں کی پستی وذلت کی وجہ یہی ہیے کہ ہمارا رشتہ قرآن سے کمزور ہوگیا،ہم نے قرآن کے مطابق زندگی بسر کرناچھوڑ دیا،قرآن کو ہم نے پس پست ڈال دیاہیے، قرآن کوسمجھنے سے غافل ہوگئے،
انہوں نے مسلمانوں کوزور دے کر کہا، اپنے بچوں کو صحیح طریقہ پر قرآن پڑھانے کااہتمام کریں اور خود بھی قرآن صحیح انداز میں پڑھنے کی کوشش کریں،
مفتی الہ آبادی نے کہا، نماز میں قرآن کا پڑھنا فرض ہیے بسااوقات حروف کی صحیح ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے معنی میں تبدیلی ہوجاتی ہیے جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہیے، انہوں نے مسلمانوں سے قرآن کوتجوید وقراءت کی رعایت کرکے پڑھنے کی تلقین کی جس سے نماز درست ہوسکے،