بیماروں کا بہتر علاج ہم ڈاکروں پر لازم! ڈاکٹر امرینا نعیم 

سہارنپور ( احمد رضا)اللہ کے فضل وکرم سے ڈاکٹری کی جو قابل قدر ڈگری ہمکو ملی ہے اسکا سہی استعمال یہ ہے کہ ہم ہر ایک مریض کی بے لوث خد مت اور دیکھ بھال کرنا اپنا شعار بنائیں رزق دینیوالا اللہ ہے محنت کرنا ہمارا کام ہے، لائق تحسین نوعمر مسلم ڈاکٹر امرینا نعیم بی یو ایم ایس نے بیباک لہجہ میں واضع کیا ہیکہ بیماروں کا بہتر اور معیاری علاج ہماری اہم ذمہ داری ہے دنیا میں سبھی غریب نہی ہیں چھ بہت امیر اور کچھ بہت غریب ہیں ہمکو دونوں کیساتھ یکسا برتاؤ کرنا لازمی ہے ! مندر جہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہر کی قابل ترین مسلم ڈاکٹر امرینا نعیم نے مقامی پیر والی گلی میں ریڈئینس ایجوکیشنل سینٹر پر ایک مفت طبی کیمپ کے دوران نامہ نگاروں سے کرتے ہوئے کہاکہ بیماروں کاعلاج ڈگتی یافتہ ڈاکٹرس پر فرض ہے ہمیں بیماروں کا علاج سنجیدگی اور ہوش مندی کیساتھ کرنا چاہئے یہی ڈاکٹری کے پاک وشفاف پیشہ کی عظمت اور وقار ہے! لائق تحسین نوعمر مسلم ڈاکٹر امرینا نعیم بی یو ایم ایس نے اعلان کیا کہ وہ ملت کے لئے اپنی مفت خدمات کے ساتھ ہر وقت حاضر ہیں مقامی اندا چوک واقع انکے ہاسپٹل پر ہمیشہ مریضوں کی بھیڑ رہتی ہیں آپ علاب بھی عمدہ طریقہ سے کرنا اپنا فریضہ مانتی ہیں! ریڈئینس ایجوکیشنل سینٹر پر ایک مفت طبی کیمپ میں لائق تحسین مسلم ڈاکٹر امرینا نعیم نے صبح سے شام چار بجے تک تین سو مریضوں کی جانچ کی اور انکو اپنی جانب سے عمدہ و معیاری کمپنی کی مہنگی دوائیں بھی تقسیم کی اس موقع پر ریڈئینس ایجوکیشنل سینٹر کے ڈائریکٹر عظیم رضا، محمد شعیب ، میڈم فرحا، راحیل رضا، افضال امیر، محمد سرتاج، ذیہان سلیم اور عبد الباسط کے علاوہ سیکڑوں مقامی افراد موجود رہے!