*اسلام زندہ باد،ہندوستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سےگونج رہا ہےپٹنہ کا گاندھی میدان* ………………….

پٹنہ سے آمین الرشید کی لائیو رپورٹ
"دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس”میں لاکھوں افراد کی شرکت اور جوش و خروش سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان ایک مضبوط قیادت کے منتظر ہیں،پٹنہ کےگاندھی میدان میں اتنا بڑا مجمع اس سے پہلے کبھی جمع نہیں ہوا،غالباً انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق اندر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے اس لیے چاہ کر بھی جلسہ گاہ سے براہ راست مخاطب نہیں ہو سکتے. تیز دھوپ کے باوجود لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ جلسہ گاہ میں موجود ہیں. پٹنہ کی سڑکوں کی دونوں جانب امارت شرعیہ اور مختلف تنظیموں کے رضا کار باہر سے آئے ہوےمہمانوں کی ضیافت میں پیش پیش ہیں. یقیناً آج کی یہ کانفرنس ہندوستان کی تاریخ میں کئی اعتبار سے یاد رکھی جائے گی،مزیدتفصیلات کاانتظارکیجے_