لاقانونیت اور جنگل راج کیخلاف مجلس اتحاد المسلمین کا کینڈل مارچ

سہارنپور ( احمد رضا) ملک میں عدم رواداری، زناکاری ، قتل اور اغواکی وارداتیں عام ہیں یوپی جرائم کا مرکز بن چکاہے الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بھی بڑھتی زناکاری اور خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی وارداتوں پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اناؤ ریپ اور مرڈو معاملہ کی اصلیت معلوم کی ہے! ملک کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوچکاہے غریب مزدور روزی روٹی کیلئے اپنے آپ سے جنگ کر رہے ہیں وزیر اعظم اور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی کہتے ہیں ہم نے لاء اینڈ آڈر کو طقویت فراہم کی ہے ملک کے مجبور عوام کیساتھ اس سے بڑا مذاق ہوہی نہی سکتا کہ ریپ ، قتل ، لوٹ ، نسلی اور فرقہ وارانہ تکرار یہاں عام ہے غریب کا درد غریبی سے گزرنے والا ہی جانے مودی اور یوگی سرکارکو غریبوں کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیرہاہے !
کل دیر شام کھاتہ کھیڑی سے گھنٹہ گھر تک ہزاروں افراد کیساتھ کینڈل مارچ کے دوران مندرجہ بالا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس اتحا دالمسلمین کے مقامی صدر فرسراز ملک اور سیکریٹری منتظر صدیقی نے واضع کیاکہ بھاجپا سرکار میں بہو بیٹیوں کی عزت محفوظ نہی رہی ہر جانب لاقانونیت اور جنگل راج کا دبدبہ ہے اسیلئے ہم آج اس جبر کیخلاف کینڈل مارچ نکالنیکو مجبور ہوئے ہیں! مجلس اتحا دالمسلمین کے مقامی صدر فرسراز ملک اور سیکریٹری منتظر صدیقی نے زور دیکر کہاکہ سبکا وکاس سبکا ساتھ کا نعرہ لگانیوالی بھاجپا سرکار آج خواتین اور اقلیتی فرقہ پر ظلم وستم روکپانے میں ناکام بنی ہے بھاجپاکے ممبران اسمبلی ہی زنا ، لوٹ اور ، قتل اور اغوا کے معاملات میں پیش پیش ہیں جومہذب سماج کیلئے شرمناک عمل ہے؟
مجلس اتحا دالمسلمین کے مقامی صدر فرسراز ملک اور سیکریٹری منتظر صدیقی نے یہ بھی بیان کیاکہ بھاجپائی کارکنان ملک کی عوام کی پستی اور بربادی کا سبب بن چکے ہیں ملک آگے جانیکی بجائے نیچے کی جانب آرہاہے اور وزیر اعظم گفتار کے غازی بنے بیٹھے ہیں ملک کا اقتصادی ڈھانچہ برباد ہورہاہے سہارنپور ووڈ کارونگ کا دنیا میں نمبر ون کاروبار بھی بھاجپائی سرکار کی بد نیتی کے باعث آج تباہی کے دہانے پر ہے بیروزگاری بیتحاشہ بڑھی ہے مجلس اتحا دالمسلمین کیمقامی ائدیننے بیباک انداز میں کہاکہ سیکولر جماعت ہے اور ہمیشہ سبھی مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے والی بڑی جماعت ہے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی ہم پلہ جماعتوں کی سوچ بھی بڑے گھرانوں اور مفاد پرستی پر مبنی ہے ہم عوام کے دلوں کو جوڑ کر ملک کو اور ہندو مسلمانوں کو ایک پلاننگ کے تحت تقسیم کرنے والے عناصر سے بچانا چاہتے ہیں اور اسی مقصد سے آپکے بیچ آئے ہیں مجلس اتحا دالمسلمین کے مقامی صدر فرسراز ملک اور سیکریٹری منتظر صدیقی نے مرکزی حکومت کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیااور کہاکہ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، لاقانونیت اور فرقہ پرستی کی بیہودہ پ وارداتوں نے مرکزی اور ریاستی سرکار کی پول کھول دی ہے اب عوام کو بھاجپا سے ہوشیار ہوجانا چاہئیقومی قائد نے کہاکہ سہارنپور کمشنری میں مظفرنگر، سہارنپور ( دودھلی و شبیر پور فساد) کی تباہی دلت اور مسلم طبقہ کی بربادی کے حالات کے بعد سہارنپور میں ہونے والے فساد ات کا درد بھی ہمارے بھولے بھالے عوام دیکھ چکے ہیں اب ہر کوئی امن کے ساتھ بیخوف رہکر زندگی گزارنا چاہتاہے !