آج علم کا سرچشمہ ہمارے بیچ سے چلا گیا … امام جامع مسجد قاری عقیل الرحمان , دارالعلوم وقف کے بانی اور سرپرست عظیم مسلم اسکالر علم کے دریا مسلم پرسنل بورڈ کے سینئر نائب صدر مولانا سالم قاسمی کا انتقال پر ملال

سہارنپور ( احمد رضا) دارالعلوم وقف کے بانی اور سرپرست عظیم مسلم اسکالر علم کے دریا مسلم پرسنل بورڈ کے سینئر نائب صدر مولانا سالم قاسمی آج ۹۴ سال کی عمر سے دنیائے فانی سیرخصت ہوگئے یہ خبر سنکر لاکھوں سوگواروں نے تؑ زیت کرتے ہوئے حضرت مولانا سالم قاسمیؒ کی اعلیٰ دینی خدمات کی دل سے تعریف کی اور آپکو اصل دینی مجاہد قرار دیا! امام جامع مسجد قاری عقیل الرحمان نے کہاکہ آج علم کا سرچشمہ ہمارے بیچ سے چلا گیا اللہ آپکو اپنی رحمتوں اور عنایات سے سرفراز فرمائےآمین، امام جامع مسجد قاری عقیل الرحمان نے کہاکہ آجدارالعلوم وقف کا ستارہ گل ہوگیاہے آپ سہی معنوں میں دارالعلوم وقف کی جان اور شان تھے پورےء عالم میں آپ کے شاگردوں کی بھیڑ موجود ہے آج آپکے چلے جانے سے سبھی غم زدہ ہیں،امام جامع مسجد قاری عقیل الرحمان نے فرمایاکہ مولانا سالم قاری طیب صاحبؒ کے بیٹے اور مولانا صوفیان کے والد تھے مگر پورے عالم سے آپکا روحانی اور علمی رشتہ بڑے رتبہ کا حامل رہاہے آپکی خدمات ناقابل فراموش ہیں!