شریعت میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں دین بچاؤ، دیش بچاؤ کانفرنس میں 15اپریل 2018 کوشریک ھوکر اپنی دینی وملی حمیت اور غیرت ایمانی کاثبوت دیں – "ایک گزارش امت مسلمہ کے نام "

محمد امین الرشید سیتامڑھی

مرکزی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے شرعی معاملات میں مسلسل ھورھی مداخلت نے غیرت مند اور اسلام پسند مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھدیا ھے
اگر ہم وقت سے پہلے ہی بیدارنہ ھوئے اوراس کا دفاع نھی کرسکے تو کفِ افسوس ملنے کے سوا کچھ بھی ہاتھ نھیں آئےگا اور مرکزی حکومت کی اسلامی شرعی معاملات میں مداخلت تیز ھوتی چلی جائےگی –
جس طرح ہمارے ملی مسائل میں مداخلت کرکے مسلمانوں کو کمزور اور ایمانی حرارت متذلزل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر اغیار اس میں کامیاب ھوگئے تو ھمیں آئندہ نسلیں معاف نھیں کرینگی –
یہ صرف مسلمانوں پر ھی نھیں بلکہ ملک میں رھنے والے تمام مذاہب کے دین میں مداخلت ھے-
اسلیئے آئیے ھم پوری مضبوطی کے ساتھ "پٹنہ گاندھی میدان میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دام ظلکم العالیہ کی درخواست پر
” دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس، میں 15اپریل 2018کو شریک ھوکر کانفرنس کو کامیابی سے ھمکنار فرمائیں