دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کے لئے جالے کے اطراف میں مثالی بیداری ۔ ایمانی جذبے کے ساتھ ہزاروں مسلمانوں کی شرکت یقینی ۔
( جالے ۔12/اپریل/ارشد فیضی )
ملک کے اندر بھلے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہر گھولنے کی سازش رچی جا رہی ہو اور تنگ خیال جماعتیں مسلم پرسنل لاء پر حملہ آور ہو مگر ہمیں یقین ہے کہ شریعت کے تحفظ کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پلیٹ فارم سے مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت بر کاتہم کی کوششیں رائگاں نہیں جائیں گی کیونکہ جالے کے مسلمانوں میں دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کے حوالے اب ات جو بیداری دیکھنے میں آئی ہے وہ نہایت خوش آئند ہے یہ باتیں آج جالے اور اس کے اطراف میں دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کے سلسلے میں۔ ہورہی تیاریوں کی تفصیل بتاتے ہوئے مشہور سیاسی وسماجی کارکن اور قدیم کانگریسی لیڈر محمد صادق آرزو اور مفتی عامر مظہری نے پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر اور اور جالے حلقہ کے میڈیا انچارج مولانا محد ارشد فیضی سے کہیں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس موڑ پر کھڑا ہے اس میں امیر شریعت کی جانب سے دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کا فیصلہ بروقت اٹھایا گیا قدم ہے جس کے آنے والے وقت میں دور رس اثرات سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں معاملہ کسی مسلک یا جماعت کا نہیں بلکہ اس ملک میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص کی بقاء کا ہے اس لئے ذات برادری یا مسلک وجماعت کی تفریق سے بہت اوپر اٹھ کر اس کانفرنس میں مسلمانوں کا اپنی شرکت کو یقینی بنانا حالات کا تقاضا اور وقت کی پہلی ضرورت ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کانفرنس کے حوالے سے جس طرح مسلمانوں نے تمام مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے اپنے اپنے طور پر تیاریاں کی ہیں اس سے ملک میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور حکومت کے ایوانوں تک مثبت پیغام جائے گا انہوں نے کہا کہ جالے کے اطراف سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت یقینی ہے جو اس بات کا ثبوت پیش کرے گی کہ مسلمان نہ تو کسی بھی صورت اس ملک کے جمہوری اقدار کو داغدار ہونے دیں گے اور نہ ہی اپنی شریعت پر کسی بھی طرح کے حملے پر خاموش بیٹھیں گے انہوں نے کہا ہمارا اس ملک کے جمہوری قانون اور یہاں کہ عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں حکومت کی کرسیوں پر بیٹھنے والے لوگ اس حقیقت کو محسوس کریں کہ یہ ملک مذہبی آزادی کے ماحول میں ہی خود اعتمادی کے ساتھ کامیابی کی طرف بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امیر شریعت دامت برکاتہم کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں ملک کے حساس ماحول میں شریعت کے تحفظ کے لئے اتنی بڑی مہم کا آغاز کیا بتادیں کہ جالے کے اطراف سے ملی اطلاع کے مطابق دوگھرا ،گڑری ،مرزا پور ،اسلام پور ،پیٹھریا ،جہانگیر ٹولہ اور ریوڑھا سمیت پورے جالے بلاک میں دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کو لے کر قابل رشک بیداری ہے اور ہر جگہ سے درجنوں گاڑیوں سے لوگوں کے پٹنہ پہنچنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں عوام کی مانیں تو ان کا کہنا ہے کہ امیر شریعت میں ملک میں شریعت کے تحفظ کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے جس کامیاب مہم کی شروعات کی اس کو کامیابی کی منزل تک پہونچانے کے لئے یہاں کے مسلمان ہر قدم ان کا ساتھ دیں گے دوگھرا کے ذمہ دار مولانا نعیم الدین قاسمی نے اپنی تیاریوں اور عوامی بیداری کے حوالے سے پوچھے جانے پر بتایا کہ ایک بس اور ایک چھوٹی گاڑی سے لوگ پٹنہ کے لئے امیر شریعت کی ہدایات کے مطابق نکلیں گے اسی طرح مولانا مظفر احسن رحمانی نے بتایا کہ گڑری سے دو بس اور ایک چھوٹی گاڑی روانہ ہوگی جب کہ مرزا نصیر احمد بیگ کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق مرزا پور پٹھریا اور ریوڑھا سے مشترکہ طور پر ایک بس اور کئی چھوٹی گاڑی کا انتظام ہے ان سب کے علاوہ بھی علاقے سے بہت سے لوگ اپنی اپنی گاڑیوں کے سہارے وقت پر پٹنہ پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مجموعی طور پر جالے کے اطراف میں لوگوں کے اندر دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کو لے کر ایسی بیداری ہے جو اس سے پہلے شاید پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی